🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 96
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ نَاصِحٍ قَالَ: نَا جَابِرُ بْنُ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيُّ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ.
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَا مِنْ رَجُلٍ يُعَلِّمُ وَلَدَهُ الْقُرْآنَ فِي الدُّنْيَا، إِلَّا تُوِّجَ أَبُوهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِتَاجٍ فِي الْجَنَّةِ، يَعْرِفُهُ أَهْلُ الْجَنَّةِ بِتَعْلِيمِهِ وَلَدَهُ الْقُرْآنَ فِي الدُّنْيَا.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبَّادِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا جَابِرُ بْنُ سُلَيْمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: مُوسَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی دنیا میں اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیم دیتا ہے، تو قیامت کے دن اس کے باپ کو جنت میں ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا جسے اہل جنت، اس کے دنیا میں اپنی اولاد کو قرآن سکھانے کے سبب پہچان لیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اسے عباد بن ابی صالح رحمہ اللہ سے جابر بن سلیم رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور موسیٰ رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 96]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه جابر بن سليم ضعفه الأزدي «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 166» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه جابر بن سليم ضعفه الأزدي


Al-Mu‘jam al-Awsat Hadith 96 in Urdu