سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ : التَّحَرِّي
باب: (نماز شک ہونے کی صورت میں) تحری (صحیح بات جاننے کی کوشش) کا بیان۔
حدیث نمبر: 1248
أخبرنا سويد بن نصر قال أنبأنا عبد الله عن بن عون عن إبراهيم قال: كانوا يقولون إذا أوهم يتحرى الصواب ثم يسجد سجدتين .
ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ لوگ کہتے تھے کہ جب کسی آدمی کو وہم ہو جائے تو اسے صحیح و صواب جاننے کی کوشش کرنی چاہیئے، پھر دو سجدے کرے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1248]
حضرت ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ (صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم) کہتے تھے: جب نمازی کو وہم ہو جائے تو وہ درست بات تلاش کرے، پھر دو سجدے کرے۔ [سنن نسائي/كتاب السهو/حدیث: 1248]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد موقوف
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح
Sunan an-Nasa'i Hadith 1248 in Urdu