سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
212. باب : التلبية بالمزدلفة
باب: مزدلفہ میں لبیک کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3049
أَخْبَرَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ فِي حَدِيثِهِ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ كَثِيرٍ وَهُوَ ابْنُ مُدْرِكٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ وَنَحْنُ بِجَمْعٍ، سَمِعْتُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ يَقُولُ فِي هَذَا الْمَكَانِ:" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ".
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم مزدلفہ میں تھے کہ میں نے اس ذات کو جس پر سورۃ البقرہ نازل ہوئی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) اس جگہ «لبيك اللہم لبيك» کہتے سنا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3049]
حضرت عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ہم مزدلفہ میں تھے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس شخصیت کو جس پر سورہ بقرہ اتاری گئی صلی اللہ علیہ وسلم ، اس جگہ «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ» ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں“ پکارتے سنا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 3049]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 45 (1283)، (تحفة الأشراف: 9391)، مسند احمد (1/374، 419) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 3049 in Urdu
عبد الرحمن بن يزيد النخعي ← عبد الله بن مسعود