یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. باب : تحريم المتعة
باب: متعہ کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3369
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى , قَالُوا: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، أَنَّ ابْنَ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ , أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ , وَالْحَسَنَ ابْنَيْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ أَخْبَرَاهُ , أَنَّ أَبَاهُمَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِيٍّ أَخْبَرَهُمَا , أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ"، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَقَالَ: هَكَذَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ مِنْ كِتَابِهِ.
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن عورتوں سے متعہ کرنے سے روک دیا ہے، ابن المثنی کہتے ہیں: حنین کے دن منع کیا ہے اور کہتے ہیں: عبدالوہاب نے اپنی کتاب سے ایسا ہی مجھ سے بیان کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3369]
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «يَوْمَ خَيْبَرَ» ”خیبر والے دن“ عورتوں سے متعہ کرنے سے منع فرمایا۔ (راوئ حدیث) ابن مثنیٰ نے (یوم خیبر کی بجائے) «يَوْمَ حُنَيْنٍ» ”یوم حنین“ کہا (یعنی حنین کے دن منع فرمایا)۔ اور ابن مثنیٰ نے کہا کہ (استاد) عبدالوہاب نے ہمیں اپنی کتاب سے اسی طرح حدیث بیان کی۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3369]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3367 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3369 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3369
اردو حاشہ:
یعنی عبدالوہاب ثقفی نے ”خیبر“ کے بجائے ”حنین“ پڑھا تھا۔ یہ انہی غلطی لگی تھی کہ تمام رواۃ کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے ”حنین“ کا لفظ بیان کیا حالانکہ باقی سب ”خیبر“ کے لفظ پر متفق ہیں۔
یعنی عبدالوہاب ثقفی نے ”خیبر“ کے بجائے ”حنین“ پڑھا تھا۔ یہ انہی غلطی لگی تھی کہ تمام رواۃ کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے ”حنین“ کا لفظ بیان کیا حالانکہ باقی سب ”خیبر“ کے لفظ پر متفق ہیں۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3369]
Sunan an-Nasa'i Hadith 3369 in Urdu
محمد بن الحنفية الهاشمي ← علي بن أبي طالب الهاشمي