سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب : حب النساء
باب: عورتوں سے پیار و محبت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3392
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ الطُّوسِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَيَّارٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُبِّبَ إِلَيَّ النِّسَاءُ , وَالطِّيبُ , وَجُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ".
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتیں اور خوشبو میرے لیے محبوب بنا دی گئی ہیں اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں رکھی گئی ہے“۔ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3392]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(دنیوی چیزوں میں) مجھے بیوی اور خوشبو بہت پسند ہیں لیکن میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں مضمر ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب عشرة النساء/حدیث: 3392]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 279) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3392 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3392
اردو حاشہ:
آنکھوں کی ٹھنڈک ایک محاورہ ہے جس سے مراد حقیقی اور قلبی سرور اور خوشی ہے۔
آنکھوں کی ٹھنڈک ایک محاورہ ہے جس سے مراد حقیقی اور قلبی سرور اور خوشی ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3392]
Sunan an-Nasa'i Hadith 3392 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري