🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ : فَتْلِ نَاصِيَةِ الْفَرَسِ
باب: گھوڑے کی پیشانی کے بال گوندھنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3602
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْتِلُ نَاصِيَةَ فَرَسٍ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ، وَيَقُولُ:" الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْأَجْرُ، وَالْغَنِيمَةُ".
جریر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گھوڑے کی پیشانی کے بال اپنی انگلیوں کے درمیان لے کر گوندھتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ فرما رہے تھے: ”گھوڑے کی پیشانی میں قیامت تک کے لیے خیر رکھ دیا گیا ہے۔ خیر سے مراد ثواب اور مال غنیمت ہے“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3602]
حضرت جریر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اپنے گھوڑے کی پیشانی کے بال اپنی دو انگلیوں کے درمیان بٹ رہے تھے اور فرما رہے تھے: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر رکھ دی گئی ہے، یعنی ثواب اور غنیمت۔“ [سنن نسائي/كتاب الخيل/حدیث: 3602]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإمارة26 (1872)، (تحفة الأشراف: 3238)، مسند احمد (4/361) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی قیامت تک جہاد کا سلسلہ جاری رہے گا اور لوگ اللہ کی راہ میں کام آنے کے لیے گھوڑے پالیں اور باندھیں گے جس کے نتیجہ میں ثواب بھی پائیں گے اور جہاد کے زریعہ مال غنیمت بھی حاصل ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥جرير بن عبد الله بن جابر يوسف الأمةصحابي مشهور
👤←👥أبو زرعة بن عمرو بن جرير الغلابي
Newأبو زرعة بن عمرو بن جرير الغلابي ← جرير بن عبد الله بن جابر يوسف الأمة
ثقة
👤←👥عمرو بن سعيد الخولاني
Newعمرو بن سعيد الخولاني ← أبو زرعة بن عمرو بن جرير الغلابي
ثقة
👤←👥يونس بن عبيد
Newيونس بن عبيد ← عمرو بن سعيد الخولاني
ثقة ثبت فاضل ورع
👤←👥عبد الوارث بن سعيد بن ذكوان
Newعبد الوارث بن سعيد بن ذكوان ← يونس بن عبيد
ثقة ثبت , رمي بالقدر ولم يثبت عنه
👤←👥عمران بن موسى بن حبان القزاز
Newعمران بن موسى بن حبان القزاز ← عبد الوارث بن سعيد بن ذكوان
صدوق
سنن نسائی کی حدیث نمبر 3602 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث3602
اردو حاشہ:
(1) اپنے دست مبارک سے گھوڑے کے بال بٹنا گھوڑں سے محبت‘ پیار اور لگاؤ کی بنا پر تھا۔
(2) ”قیامت تک“ اس سے لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا‘ علاوہ ازیں ان الفاظ سے یہ حکم مستفاد ہوتا ہے کہ جہاد کرتے رہنا چاہیے‘ خواہ حاکم نیک ہو یا برا۔
(3) جہاد میں استعمال ہونے والی ہر چیز کا خصوصی خیال رکھا جائے‘ وہ گھوڑے ہوں یا دیگر اسلحہ وغیرہ۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 3602]

Sunan an-Nasa'i Hadith 3602 in Urdu