الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ : الْقَدْرِ الَّذِي إِذَا سَرَقَهُ السَّارِقُ قُطِعَتْ يَدُهُ
باب: مال کی وہ مقدار جس کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا؟
حدیث نمبر: 4916
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" قَطَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مِجَنٍّ قِيمَتُهُ خَمْسَةُ دَرَاهِمَ"، هَذَا الصَّوَابُ.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک ڈھال (چرانے) پر (چور کا) ہاتھ کاٹا جس کی قیمت پانچ درہم تھی ۱؎۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) یہی روایت صحیح ہے ۲؎۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4916]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک ڈھال کی چوری پر ہاتھ کاٹ دیا تھا جس کی قیمت پانچ درہم تھی۔ یہ درست ہے۔ [سنن نسائي/كتاب قطع السارق/حدیث: 4916]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 1290) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ ایک واقعہ ہے جس میں پانچ درہم مال کی چوری ہوئی تھی، اگر کم کی ہوئی ہوتی (تین تک) تو بھی ابوبکر رضی اللہ عنہ ہاتھ کاٹتے، یا ان کو پچھلی حدیث نہیں پہنچی تھی۔ ۲؎: یعنی انس رضی اللہ عنہ کی اس روایت کا موقوف ہونا ہی صحیح ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أنس بن مالك | صحابي مشهور | |
👤←👥قتادة بن دعامة قتادة بن دعامة ← أنس بن مالك | ثقة ثبت | |
👤←👥شعبة بن الحجاج شعبة بن الحجاج ← قتادة بن دعامة | ثقة حافظ , متقن | |
👤←👥سفيان الثوري سفيان الثوري ← شعبة بن الحجاج | ثقة حافظ , فقيه عابد ، إمام حجة | |
👤←👥عبد الله بن الوليد بن ميمون العدني عبد الله بن الوليد بن ميمون العدني ← سفيان الثوري | صدوق ربما أخطأ | |
👤←👥أحمد بن نصر النيسابوري أحمد بن نصر النيسابوري ← عبد الله بن الوليد بن ميمون العدني | ثقة فقيه حافظ |
سنن نسائی کی حدیث نمبر 4916 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث4916
اردو حاشہ:
مقصد یہ ہے کہ حضرت انسؓ کی حضرت ابوبکرؓ سے بیان کردہ یہ روایت درست ہے یعنی موقوفا درست ہے مرفوعا نہیں۔
مقصد یہ ہے کہ حضرت انسؓ کی حضرت ابوبکرؓ سے بیان کردہ یہ روایت درست ہے یعنی موقوفا درست ہے مرفوعا نہیں۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 4916]
Sunan an-Nasa'i Hadith 4916 in Urdu
قتادة بن دعامة ← أنس بن مالك