🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
43. باب : خاتم الذهب
باب: سونے کی انگوٹھی کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5168
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ:" نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ، وَعَنِ الْقَسِّيِّ، وَعَنِ الْمَيَاثِرِ الْحُمْرِ، وَعَنِ الْجِعَةِ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی، ریشم، سرخ گدیوں اور گیہوں یا جو کی شراب سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5168]
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑوں، سرخ ریشمی گدیلوں اور «الْجِعَةِ» جو کی شراب (کے استعمال) سے منع فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5168]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/اللباس 11 (4051)، سنن الترمذی/الأدب 45 (2808)، سنن ابن ماجہ/اللباس 46 (3654)، (تحفة الأشراف: 10304)، مسند احمد (1/93، 409، 127، 137)، ویأتي عند المؤلف بأرقام: (5169، 5170) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥هبيرة بن يريم الشبامي، أبو الحارث
Newهبيرة بن يريم الشبامي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
صدوق حسن الحديث
👤←👥أبو إسحاق السبيعي، أبو إسحاق
Newأبو إسحاق السبيعي ← هبيرة بن يريم الشبامي
ثقة مكثر
👤←👥سلام بن سليم الحنفي، أبو الأحوص
Newسلام بن سليم الحنفي ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة متقن
👤←👥قتيبة بن سعيد الثقفي، أبو رجاء
Newقتيبة بن سعيد الثقفي ← سلام بن سليم الحنفي
ثقة ثبت
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5168 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5168
اردو حاشہ:
(1) ریشمی کپڑوں عربی میں لفظ قسی استعمال کیا گیا ہے۔ قس مصر کے علاقے میں ایک بستی کا نام تھا، جہاں ریشمی کپڑے بنائے جاتے تھے۔ ان کو قسی کہا جاتا تھا۔ مراد ریشمی کپڑے ہیں، قس میں بنیں یا کہیں اور کیونکہ حرمت کی وجہ ریشم ہونا ہے نہ کہ قس بستی میں تیار ہونا۔ دوسری توجیہ یہ کی گئی ہے کہ قس اصل میں قز تھا اور اس کے معنیٰ ہیں کچا ریشم۔ گویا قسی سے مراد کچے ریشم سے بنائے گئے کپڑے ہیں، یعنی ریشم کا استعمال مردوں کے لیے حرام ہے چاہے کچا ہو یا پکا۔
(2) سرخ ریشمی گدیلوں ریشمی گدیلے عموماً سرخ ہوتے تھے ورنہ ریشمی گدیلے حرام ہیں، سرخ ہوں یا سبز، سفید ہوں یا سیاہ۔
(3) جعہ جو کا نبیذ جس میں نشہ ہوتا تھا۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5168]

Sunan an-Nasa'i Hadith 5168 in Urdu