یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. باب : لعن الواشمة والموتشمة
باب: جسم گودنے اور گودانے والی عورتوں پر وارد لعنت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5253
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ، وَالْمُوتَصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ، وَالْمُوتَشِمَةَ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورت پر اور گودنے اور گودانے والی عورت پر لعنت فرمائی۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5253]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مصنوعی بال لگانے والی، لگوانے والی، رنگ بھرنے والی اور بھروانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5253]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5098 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5253 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5253
اردو حاشہ:
حسن کی خاطر جسم کے بعض حصوں کو سوئی سے چھید کر سرمہ یا کوئی اور رنگ بھرا جاتا تھا۔ ظاہر ہے کہ یہ اپنے آپ کوعذاب میں ڈالنا نیز غیر ضروری تکلف ہے لہذا منع ہے۔ (دیکھیے حدیث:5094)
حسن کی خاطر جسم کے بعض حصوں کو سوئی سے چھید کر سرمہ یا کوئی اور رنگ بھرا جاتا تھا۔ ظاہر ہے کہ یہ اپنے آپ کوعذاب میں ڈالنا نیز غیر ضروری تکلف ہے لہذا منع ہے۔ (دیکھیے حدیث:5094)
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5253]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5253 in Urdu
نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر العدوي