سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
111. باب : التصاوير
باب: تصویروں اور مجسموں کا بیان۔
حدیث نمبر: 5352
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي بُكَيْرٌ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ صُورَةٌ". قَالَ بُسْرٌ: ثُمَّ اشْتَكَى زَيْدٌ , فَعُدْنَاهُ، فَإِذَا عَلَى بَابِهِ سِتْرٌ فِيهِ صُورَةٌ، قُلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الْخَوْلَانِيِّ: أَلَمْ يُخْبِرْنَا زَيْدٌ عَنِ الصُّورَةِ يَوْمَ الْأَوَّلِ؟ قَالَ: قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: أَلَمْ تَسْمَعْهُ يَقُولُ:" إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ".
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر (مجسمہ) ہو“، بسر کہتے ہیں: پھر زید بیمار پڑ گئے تو ہم نے ان کی عیادت کی، اچانک دیکھا کہ ان کے دروازے پر پردہ ہے جس میں تصویر ہے، میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا: کیا زید نے ہمیں تصویر کے بارے میں پہلے روز حدیث نہیں سنائی تھی؟ کہا: عبیداللہ نے کہا: کیا تم نے انہیں یہ کہتے ہوئے نہیں سنا: کپڑے کے نقش کے سوا۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5352]
حضرت زید بن خالد رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ہو۔“ (راویِ حدیث) بسر رحمہ اللہ نے کہا: پھر حضرت زید رضی اللہ عنہ بیمار پڑ گئے۔ ہم ان کی بیمار پرسی کو گئے تو ان کے دروازے پر ایک با تصویر پردہ لٹک رہا تھا۔ میں نے (اپنے ساتھی) عبید اللہ خولانی رحمہ اللہ سے کہا: کیا ہمیں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے اس سے پہلے تصویر کے بارے میں حدیث نہیں بتائی تھی؟ عبید اللہ رحمہ اللہ نے کہا: کیا آپ نے ان کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا تھا؟ ”مگر کپڑے میں منقش تصویر جائز ہے؟“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5352]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/بدء الخلق 7 (3226)، اللباس 92 (5958)، صحیح مسلم/اللباس 26 (2106)، سنن ابی داود/اللباس 48 (4153)، (تحفة الأشراف: 3775)، مسند احمد (4/28) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5352 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5352
اردو حاشہ:
کپڑے میں منقش تصویر کے جواز کی صورتیں سابقہ حدیث کی تشریح میں گزر چکی ہیں۔ تمام موافق و مخالف احادیث کو ملانے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ یا تو اس سے غیر ذی روح چیز کی تصویر مراد ہے یا مقطع تصویر یا جو توہین کی جگہ پر ہو۔
کپڑے میں منقش تصویر کے جواز کی صورتیں سابقہ حدیث کی تشریح میں گزر چکی ہیں۔ تمام موافق و مخالف احادیث کو ملانے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے کہ یا تو اس سے غیر ذی روح چیز کی تصویر مراد ہے یا مقطع تصویر یا جو توہین کی جگہ پر ہو۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5352]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5352 in Urdu
زيد بن خالد الجهني ← أبو طلحة الأنصاري