پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب : الاستعاذة من البخل
باب: بخل اور کنجوسی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 5448
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنَ خَمْسٍ: مِنَ الْبُخْلِ، وَالْجُبْنِ، وَسُوءِ الْعُمُرِ، وَفِتْنَةِ الصَّدْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ".
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ باتوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے تھے: ”بخیلی سے، بزدلی سے، مجبوری و لاچاری والی عمر سے، سینے (دل) کے فتنے سے اور قبر کے عذاب سے“۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5448]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پانچ چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ کیا کرتے تھے: ”بخل، بزدلی، بری عمر، سینے کے فتنے اور قبر کے عذاب سے۔“ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5448]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9490)، و في عمل الیوم واللیلة 53 (133) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5448 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5448
اردو حاشہ:
ظاہرتو یہی ہے کہ بری عمرسے مراد ذلیل ترین عمر ہی ہے جس کا ذکر سابقہ حدیث میں گزرا ہے‘ مگر بری عمر سے مراد گمراہی والی عمر بھی ہو سکتی ہے‘ خواہ وہ جوانی کی عمر ہو یا بڑھاپے کی۔
ظاہرتو یہی ہے کہ بری عمرسے مراد ذلیل ترین عمر ہی ہے جس کا ذکر سابقہ حدیث میں گزرا ہے‘ مگر بری عمر سے مراد گمراہی والی عمر بھی ہو سکتی ہے‘ خواہ وہ جوانی کی عمر ہو یا بڑھاپے کی۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5448]
Sunan an-Nasa'i Hadith 5448 in Urdu
عمرو بن ميمون الأودي ← عبد الله بن مسعود