سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
23. باب : تحريم كل شراب أسكر
باب: نشہ لانے والے ہر مشروب کی حرمت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5599
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا , وَمُعَاذٌ إِلَى الْيَمَنِ، فَقَالَ مُعَاذٌ: إِنَّكَ تَبْعَثُنَا إِلَى أَرْضٍ كَثِيرٌ شَرَابُ أَهْلِهَا فَمَا أَشْرَبُ، قَالَ:" اشْرَبْ وَلَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا".
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے اور معاذ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ہمیں ایسی سر زمین میں بھیج رہے رہیں جہاں کے لوگ کثرت سے مشروبات پیتے ہیں، تو میں کیا پیوں؟ آپ نے فرمایا: ”(جو چاہو) پیو لیکن کوئی نشہ لانے والی چیز مت پینا“۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5599]
حضرت ابو بردہ کے والد محترم (حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف (مبلغ اور امیر بنا کر) بھیجا، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ ہمیں ایسے علاقے کی طرف بھیج رہے ہیں جہاں کے لوگ بہت قسم کے مشروب پیتے ہیں، میں کون سا مشروب پیوں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو چاہے پی لو مگر نشہ آور مشروب نہ پینا۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5599]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 9118) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 5599 in Urdu
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري