🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
38. باب : الإذن في الانتباذ
باب: مشکوں میں نبیذ بنانے کی اجازت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5649
أَخْبَرَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَوَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ حِينَ قَدِمُوا عَلَيْهِ عَنِ الدُّبَّاءِ وَعَنِ النَّقِيرِ وَعَنِ الْمُزَفَّتِ وَالْمَزَادَةِ الْمَجْبُوبَةِ" , وَقَالَ:" انْتَبِذْ فِي سِقَائِكَ أَوْكِهِ وَاشْرَبْهُ حُلْوًا"، قَالَ: بَعْضُهُمُ ائْذَنْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ فِي مِثْلِ هَذَا، قَالَ:" إِذًا تَجْعَلَهَا مِثْلَ هَذِهِ"، وَأَشَارَ بِيَدِهِ يَصِفُ ذَلِكَ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس کے وفد کو جب وہ آپ کے پاس آئے کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور منہ کھلے گہرے برتن سے روکا، اور فرمایا: مشک میں نبیذ تیار کرو اور اس کا منہ بند کر دو اور اسے میٹھا میٹھا پیو، ان میں سے کسی شخص نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے اس جیسے برتن کی اجازت دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: تو تمہیں اس جیسا چاہیئے اور آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس کی شدت اور تیزی بیان کرنے لگے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5649]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب قبیلہ عبد القیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ان کو کدو کے برتن، کھجور کی جڑ کے برتن، تارکول لگے برتن اور کٹے ہوئے منہ والے مشکیزے میں نبیذ بنانے سے روک دیا اور فرمایا: اپنے (معروف) مشکیزے میں نبیذ بناؤ اور اس کا منہ باندھ کر رکھو اور اسے میٹھی میٹھی پیو۔ ایک شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے اس جیسی (متغیر) نبیذ پینے کی بھی اجازت دے دیجیے۔ آپ نے فرمایا: پھر تو تو اسے ایسی (نشے والی) بنا لے گا۔ آپ نے اسے بیان کرنے کے لیے ہاتھ سے اشارہ بھی فرمایا۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5649]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الٔاشراف: 14541)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الأشربة 6 (1993)، سنن ابی داود/الأشربة 7 (3693)، مسند احمد (2/491) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيصحابي
👤←👥محمد بن سيرين الأنصاري، أبو بكر
Newمحمد بن سيرين الأنصاري ← أبو هريرة الدوسي
ثقة ثبت كبير القدر لا يرى الرواية بالمعنى
👤←👥هشام بن حسان الأزدي، أبو عبد الله
Newهشام بن حسان الأزدي ← محمد بن سيرين الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي، أبو محمد
Newعبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي ← هشام بن حسان الأزدي
ثقة
👤←👥سوار بن عبد الله العنبري، أبو عبد الله
Newسوار بن عبد الله العنبري ← عبد الوهاب بن عبد المجيد الثقفي
ثقة
سنن نسائی کی حدیث نمبر 5649 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث5649
اردو حاشہ:
(1) قبیلہ عبد القیس، بحرین کے رہنے والے تھے جو اس دور میں یمن میں شمار ہوتا تھا۔ یمن کے علاقے میں اس وقت نشہ آور مشروب بہت زیادہ استعمال ہوتے تھے، اس لیے آپ نے ان کوخصوصی ہدایات ارشاد فرمائیں۔
(2) کٹے ہوئے منہ والے کیو نکہ منہ کٹا ہونے کی صورت میں وہ مٹکے جیسا بن جائے گا اور اس کا منہ باندھا نہیں جا سکے گا، لہٰذا اس میں نشے کا پتا نہیں چل سکے گا۔ منہ والے مشکیزے کا منہ باندھا جائے تو نبیذ میں نشہ پیدا ہونے کی صورت میں وہ مشکیزہ پھٹ جاتا ہے، لہٰذا نشے کا پتا چل جاتا ہے، اس لیے آپ نے نبیذ والے مشکیزے کا منہ باندھنے کا حکم دیا۔
(3) میٹھا میٹھا پیو یعنی اس کے ذائقے میں تبدیلی نہ آئی ہو کیو نکہ تبدیلی کی صورت میں نشے کا امکان ہے۔
(4) اجازت دیجیے اس شخص نے بھی اشارے میں بات کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اشارے سے جواب دیا۔ اس اشارے کا صحیح تعین تو ناممکن ہےمگر مفہوم وہی ہے جو ترجمے میں بیان کیا گیا کہ اس نے ممنوع یا کم ازکم مشکوک نبیذ پینے کی اجازت مانگی آپ نے نشہ یا نشے کے خطرے کی وجہ سے اجازت نہ دی۔ واللہ أعلم۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5649]

Sunan an-Nasa'i Hadith 5649 in Urdu