سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب : الإذن في شىء منها
باب: ہر برتن کے استعمال کی اجازت کا بیان۔
حدیث نمبر: 5654
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ، عَنْ الْأَحْوَصِ بْنِ جَوَّابٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا، وَمَنْ أَرَادَ زِيَارَةَ الْقُبُورِ فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ، وَاشْرَبُوا، وَاتَّقُوا كُلَّ مُسْكِرٍ".
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانی کے گوشت (ذخیرہ کرنے) سے روکا تھا، لیکن اب تم اسے رکھ چھوڑو اور ذخیرہ کرو، اور جو قبروں کی زیارت کرنا چاہے کرے، اس لیے کہ اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے اور پیو (ہر چیز) البتہ نشہ لانے والی چیز سے بچو۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5654]
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں (تین دن سے زائد) قربانیوں کے گوشت (کھانے) سے منع فرمایا تھا۔ اب (تمہیں اجازت ہے) سفر میں ساتھ لے کر جاؤ یا محفوظ کر کے رکھو۔ اسی طرح جو شخص قبروں کی زیارت کو جانا چاہے، وہ جا سکتا ہے کیونکہ وہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں۔ اسی طرح (جس برتن کی نبیذ چاہو) پیو لیکن ہر نشہ آور مشروب سے بچو۔“ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5654]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 4435 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
الرواة الحديث:
Sunan an-Nasa'i Hadith 5654 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← بريدة بن الحصيب الأسلمي