🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
314. باب فضل يوم الجمعة وما جاء في ساعتها
جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کی (قبولیت والی) گھڑی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1469
وَعَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - "أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَخْبِرْنَا عَنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ مَاذَا فِيهِ مِنَ الْخَيْرِ؟ فَقَالَ: فِيهِ خَمْسُ خِصَالٍ: فِيهِ خَلَقَ اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ أُهْبِطَ آدَمُ، وَفِيهِ تَوَفَّى اللَّهُ آدَمَ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَسْأَلُ اللَّهَ الْعَبْدُ شَيْئًا إِلَّا أَتَاهُ إِيَّاهُ مَا لَمْ يَسْأَلْ مَأْثَمًا أَوْ قَطِيعَةَ رَحِمٍ، وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَلَا سَمَاءٌ وَلَا أَرْضٌ وَلَا جِبَالٌ وَلَا رِيحٌ إِلَّا وَهُنَّ يُشْفِقْنَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ ".
رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَفِي سَنَدِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ .
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ ، رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ ، وَالتِّرْمِذِيُّ وَصَحَّحَهُ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک انصاری شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ہمیں جمعہ کے دن کے متعلق بتائیے کہ اس میں خیر کی کیا کیا باتیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس میں پانچ خصلتیں ہیں: اسی میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، اسی میں آدم علیہ السلام کو زمین پر اتارا گیا، اسی میں اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کی وفات فرمائی، اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرے اللہ اسے وہی عطا فرما دیتا ہے بشرطیکہ وہ کسی گناہ یا قطع رحمی کا سوال نہ کرے، اور اسی دن قیامت قائم ہو گی؛ کوئی مقرب فرشتہ، آسمان، زمین، پہاڑ اور ہوا ایسی نہیں جو جمعہ کے دن (کی ہیبت) سے لرزتی نہ ہو“۔ اسے عبد بن حمید نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں عبد اللہ بن محمد بن عقیل موجود ہے، نیز سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا شاہد بھی موجود ہے جسے امام ابوداؤد اور امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجمعة/حدیث: 1469]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21951، وأخرجه مسند البزار برقم: 3738»

الحكم على الحديث:
صححه الترمذي


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الترمذيثقة حافظ
👤←👥أبو داود السجستاني
Newأبو داود السجستاني ← الترمذي
ثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← أبو داود السجستاني
الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب
Newعبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب ← أبو هريرة الدوسي
صدوق في حديثه لين ، ويقال : تغير بآخره
👤←👥عبد بن حميد
Newعبد بن حميد ← عبد الله بن محمد بن عقيل بن أبي طالب
ثقة حافظ
👤←👥سعد بن عبادة
Newسعد بن عبادة ← عبد بن حميد
أحد النقباء وسيد الخزرج ، وأحد الأجواد
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1469 in Urdu