🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
45. باب ما جاء في أهل القبلة
اہل قبلہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 170
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ يَزِيدَ السَّعْدِيُّ، عَنْ نَهْشَلِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، قَالَ: "قَالَ ابْنُ عُمَرَ: يَا نَافِعُ، أَدْنِنِي مِنْ سَبِيلِ الْحَاجِّ - قَالَ: وَذَلِكَ بَعْدَ ضَعْفِ بَصَرِهِ - فَفَعَلَ، فَنَظَرَ إِلَى أَصْحَابِ الْمَحَامِلِ، فَقَالَ: رَحِمَكُمُ اللَّهُ مَا أَنْعَمَكُمْ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى أَصْحَابِ الْجَوَالِيقِ السُّودِ عَلَيْهَا الرِّحَالُ، فَقَالَ: أَنْتُمُ الْحَاجُّ لَعَلِّي لَا أَلْقَاكُمْ بَعْدَ عَامِي هَذَا، فَاسْمَعُوا مِنِّي حَدِيثًا أُحَدِّثُكُمُوهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَهْلُ قِبْلَتِنَا مُؤْمِنُونَ، لَا يُخْرِجُهُمْ مِنَ الْإِيمَانِ إِلَّا الْبَابُ الَّذِي دَخَلُوا فِيهِ ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نافع رحمہ اللہ سے فرمایا: ”اے نافع! مجھے حاجیوں کے راستے کے قریب کر دو“، راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ ان کی بینائی کمزور ہونے کے بعد کا واقعہ ہے، پس انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ہودج اور عمدہ سواریوں والوں کو دیکھا تو فرمایا: «رَحِمَكُمُ اللَّهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے، تم کتنے ہی آرام و راحت میں ہو“، پھر انہوں نے ان لوگوں کی طرف دیکھا جو سیاہ ٹاٹ کے تھیلوں (گدڑیوں) والے تھے اور ان پر کجاوے لدے تھے، تو فرمایا: ”اصل حاجی تو تم ہو، شاید اس سال کے بعد میں تم سے نہ مل سکوں، لہذا مجھ سے وہ حدیث سن لو جو میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے سناتا ہوں“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہمارے قبلہ کی طرف رخ کرنے والے (اہلِ قبلہ) مومن ہیں، انہیں ایمان سے کوئی چیز خارج نہیں کرتی سوائے اس دروازے کے جس سے وہ اس میں داخل ہوئے تھے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الإيمان/حدیث: 170]

الحكم على الحديث:
إسناده شديد الضعف؛ لترك نهشل بن سعيد


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥نافع مولى ابن عمرثقة ثبت فقيه مشهور
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب
Newعبد الله بن عمر بن الخطاب ← نافع مولى ابن عمر
أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر
👤←👥الضحاك بن مزاحم الهلالي
Newالضحاك بن مزاحم الهلالي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب
صدوق ، كثير الإرسال
👤←👥نهشل بن سعيد بن وردان الورداني
Newنهشل بن سعيد بن وردان الورداني ← الضحاك بن مزاحم الهلالي
متروك
👤←👥أحمد بن يزيد
Newأحمد بن يزيد ← نهشل بن سعيد بن وردان الورداني
👤←👥الحارث بن محمد بن أبي أسامة
Newالحارث بن محمد بن أبي أسامة ← أحمد بن يزيد
الحافظ الصدوق العالم
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 170 in Urdu