🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
422. باب في البكاء على الميت
میت پر رونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1973
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ أَبْصَرَ بِجَمَاعَةِ قَوْمٍ فَقَالَ: عَلَى مَا اجْتَمَعَ هَؤُلَاءِ؟ قِيلَ: عَلَى قَبْرٍ يَحْفِرُونَهُ. قَالَ: فَفَزِعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَبَدَرَ بَيْنَ أَيْدِي أَصْحَابِهِ مُسْرِعًا حَتَّى انْتَهَى إِلَى الْقَبْرِ فَجَثَا عَلَيْهِ، قَالَ: فَاسْتَقْبَلْتُهُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ لِأَنْظُرَ مَا يَصْنَعُ، فَبَكَى حَتَّى بَلَّ الثَّرَى مِنْ دُمُوعِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا فَقَالَ: إِخْوَانِي، لِمِثْلِ هَذَا فَأَعِدُّوا. قَالَ: وَقَالَ الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ فِي قَوْلِهِ: وَ (تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَامٌ) قَالَ: يَوْمَ يَلْقَوْنَ مَلَكَ الْمَوْتِ، لَيْسَ مِنْ مُؤْمِنٍ يَقْبِضُ رُوحَهُ إِلَّا سَلَّمَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ، وَمَدَارُ إِسْنَادِ الْحَدِيثِ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ مَالِكٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”ایک مرتبہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے کہ آپ کی نظر لوگوں کے ایک گروہ پر پڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”یہ لوگ کس لیے جمع ہوئے ہیں؟“ عرض کیا گیا: ”ایک قبر کھود رہے ہیں۔“ (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھبراہٹ کی کیفیت میں تیزی سے اپنے صحابہ کے آگے نکل گئے یہاں تک کہ قبر کے پاس پہنچ کر اس کے کنارے دو زانو ہو کر بیٹھ گئے۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کی سمت آ گیا تاکہ دیکھوں کہ آپ کیا کرتے ہیں، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر روئے کہ آپ کے آنسوؤں سے مٹی گیلی ہو گئی، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”اے میرے بھائیو! اس (موت اور قبر) جیسے دن کے لیے تیاری کرو۔“ نیز سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلامٌ﴾ کی تفسیر میں فرمایا کہ ”اس سے مراد وہ دن ہے جس دن وہ ملک الموت سے ملاقات کریں گے، کوئی بھی ایسا مؤمن نہیں ہے جس کی روح قبض کی جائے مگر وہ (فرشتہ) اسے سلام پیش کرتا ہے۔“ اس حدیث کو ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے اور الفاظ ابو یعلیٰ کے ہیں، نیز اس حدیث کی سند کا مدار محمد بن مالک پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1973]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة وأبو يعلى واللفظ له، ومدار إسناد الحديث على محمد بن مالك، وهو ضعيف»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4195، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18127، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2609»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محمد بن مالك الجوزجانيصدوق يخطئ كثيرا
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← محمد بن مالك الجوزجاني
ثقة مشهور
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← أبو يعلى الموصلي
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥البراء بن عازب الأوسي
Newالبراء بن عازب الأوسي ← أبو بكر ابن أبي شيبة
صحابي
👤←👥البراء بن عازب الأوسي
Newالبراء بن عازب الأوسي ← البراء بن عازب الأوسي
صحابي
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 1973 in Urdu