🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
426. باب زيارة القبور
قبروں کی زیارت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2004
وَعَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: "لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَّةَ أَتَى حَرَمَ قَبْرٍ فَجَلَسَ إِلَيْهِ، فَجَعَلَ كَهَيْئَةِ الْمُخَاطِبِ، وَجَلَسَ النَّاسُ حَوْلَهُ، ثُمَّ قَامَ وَهُوَ يَبْكِي، فَتَلَقَّاهُ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ مِنْ أَجْرَأِ النَّاسِ عَلَيْهِ، فَقَالَ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، مَا الَّذِي أَبْكَاكَ؟ فَقَالَ: هَذَا قَبْرُ أُمِّي سَأَلْتُ رَبِّيَ الزِّيَارَةَ فَأَذِنَ لِي، وَسَأَلْتُهُ الِاسْتِغْفَارَ لَهَا فَلَمْ يَأْذَنْ لِي، فَذَكَرْتُهَا فَرِقْتُ لَهَا فَبَكَيْتُ، قَالَ: فَلَمْ يُرَ بَاكِيًا أَكْثَرَ مِنْ يَوْمِئِذٍ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
وَأَبُو يَعْلَى وَلَفْظُهُ: "إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَارَ قَبْرَ أُمِّهِ فِي أَلْفٍ مُقَنَّعٍ فَلَمْ يُرَ بَاكِيًا أَكْثَرَ مِنْ يَوْمِئِذٍ".
وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ فتح فرمایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبر کے پاس تشریف لائے اور وہاں تشریف فرما ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کیفیت ایسی تھی گویا کسی سے کلام فرما رہے ہوں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد بیٹھ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم روتے ہوئے کھڑے ہوئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے (اور وہ لوگوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے کی سب سے زیادہ جرات رکھتے تھے) اور عرض کیا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رونے کا سبب کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ میری والدہ کی قبر ہے، میں نے اپنے رب سے اس کی زیارت کی اجازت طلب کی تو اس نے مجھے اجازت عطا فرما دی، اور میں نے ان کے لیے مغفرت طلب کرنے کی اجازت مانگی تو مجھے اس کی اجازت نہیں دی گئی، پس مجھے ان کی یاد آئی تو مجھ پر رقت طاری ہوگئی اور میں رو پڑا“، راوی کہتے ہیں کہ اس دن سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کثرت سے روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن منیع اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام ابو یعلیٰ کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہزار نقاب پوش (مسلح) سواروں کی معیت میں اپنی والدہ کی قبر کی زیارت فرمائی اور اس دن سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا گیا“، اور یہ روایت صحیح (مسلم) میں اختصار کے ساتھ موجود ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 2004]
تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه / أصله في الصحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو يعلى الموصليثقة مشهور
👤←👥ابن حبان
Newابن حبان ← أبو يعلى الموصلي
كان من أئمة زمانه، رأسا في معرفة الحديث
👤←👥أحمد بن منيع البغوي
Newأحمد بن منيع البغوي ← ابن حبان
ثقة حافظ
👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة
Newأبو بكر ابن أبي شيبة ← أحمد بن منيع البغوي
ثقة حافظ ، صاحب تصانيف
👤←👥بريدة بن الحصيب الأسلمي
Newبريدة بن الحصيب الأسلمي ← أبو بكر ابن أبي شيبة
صحابي ، أسلم قبل بدر
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 2004 in Urdu