الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
436. باب زكاة الإبل والبقر والغنم والذهب والفضة والحنطة والشعير
اونٹ، گائے، بکری، سونے، چاندی، گندم اور جو کی زکاۃ کا بیان۔
حدیث نمبر: 2057
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: "لَقِيتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ بِالْمَوْسِمِ، فَنَادَيْتُ مِنْ وَرَاءِ الْفُسْطَاطِ: أَلَا إِنِّي فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ الْجَرْمِيُّ، وَإِنَّ ابْنَ أُخْتٍ لَنَا لَهُ أَخٌ عَانٍ فِي بَنِي فُلَانٍ، وَقَدْ عَرَضْنَا عَلَيْهِ فَرِيضَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَبَى. فَرَفَعَ عُمَرُ جَانِبَ الْفُسْطَاطِ وَقَالَ: أَتَعْرِفُ صَاحِبَكَ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، هُوَ ذَاكَ. قَالَ: انْطَلِقَا بِهِ حَتَّى يُنَفِّذَ لَكُمَا قَضِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: وَكُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ الْقَضِيَّةَ كَانَتْ أَرْبَعًا مِنَ الْإِبِلِ". رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
کلیب بن شہاب سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے حج کے موسم میں ملا، تو میں نے خیمے کے پیچھے سے آواز دی: آگاہ رہو! میں فلاں بن فلاں جرمی ہوں، اور ہمارے ایک بھانجے کا بھائی بنو فلاں میں قید ہے، ہم نے ان کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقرر کردہ فریضہ پیش کیا لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا، تب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خیمے کا ایک گوشہ اٹھایا اور دریافت فرمایا: ”کیا تم اپنے اس فریق کو پہچانتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، وہ یہی ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم دونوں اسے لے جاؤ یہاں تک کہ وہ تمہارے حق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کو نافذ کر دے۔“ راوی کہتے ہیں کہ ہم یہ تذکرہ کیا کرتے تھے کہ وہ فیصلہ چار اونٹوں پر مشتمل تھا۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الزكاة/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة ورجاله ثقات»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو بكر ابن أبي شيبة | ثقة حافظ ، صاحب تصانيف | |
👤←👥عمر بن الخطاب عمر بن الخطاب ← أبو بكر ابن أبي شيبة | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥عمر بن الخطاب عمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥كليب بن شهاب القضاعي كليب بن شهاب القضاعي ← عمر بن الخطاب | صدوق ، ووهم من ذكره في الصحابة | |
👤←👥عاصم بن كليب الجرمي عاصم بن كليب الجرمي ← كليب بن شهاب القضاعي | صدوق |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 2057 in Urdu
عمر بن الخطاب ← أبو بكر ابن أبي شيبة