الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
493. باب الصوم والفطر في السفر وما جاء في صوم المحاصر والمقاتل والمتطوع يدخل في الصوم نهارا قبل الزوال
سفر میں روزہ رکھنے اور چھوڑنے کا بیان، اور محصور اور لڑنے والے کے روزے، اور نفل روزے دار کے زوال سے پہلے دن میں روزہ شروع کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 2352
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - "أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَافَرَ فِي رَمَضَانَ، فَاشْتَدَّ الصَّوْمُ عَلَى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَجَعَلَتْ نَاقَتُهُ تَهِيمُ بِهِ تَحْتَ ظِلَالِ الشَّجَرِ، فَأُخْبِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ فَأَفْطَرَ، ثُمَّ دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ، فَلَمَّا رَآهُ النَّاسُ شَرِبَ شَرِبُوا". رَوَاهُ إِسْحَاقُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَفِي رِوَايَةٍ لِابْنِ مَنِيعٍ: قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةٍ غَزَاهَا وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ، فَصَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَضَعُفَ ضَعْفًا شَدِيدًا وَكَادَ الْعَطَشُ يَقْتُلُهُ، وَجَعَلَتْ نَاقَتُهُ تَدْخُلُ تَحْتَ الْعِضَاهِ، فَأُخْبِرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ائْتُونِي بِهِ. فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ: أَلَسْتَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟! أَفْطِرْ".

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان المبارک میں سفر فرمایا تو آپ کے صحابہ میں سے ایک شخص پر روزہ نہایت شاق گزرا یہاں تک کہ اس کی اونٹنی اسے لیے ہوئے درختوں کے سایوں میں بدحواس ہو کر گھومنے لگی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو آپ نے اسے روزہ افطار کرنے کا حکم دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک برتن منگوایا اور اسے اپنے دستِ مبارک پر بلند کیا، پھر جب لوگوں نے آپ کو دیکھ لیا تو آپ نے پانی نوش فرمایا اور لوگوں نے بھی (آپ کو دیکھ کر) روزہ افطار کر لیا“، اسے اسحاق، احمد بن منیع اور ابویعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے، نیز ابن منیع کی ایک روایت میں ہے کہ ”ہم ایک غزوے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اور وہ رمضان کا مہینہ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک شخص نے روزہ رکھا تو وہ حد درجہ کمزور ہو گیا اور پیاس کی شدت سے اس کی جان لبوں پر آ گئی، اس کی اونٹنی خاردار درختوں کے نیچے گھسنے لگی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی خبر دی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے میرے پاس لاؤ“، جب وہ لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اللہ کی راہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نہیں ہو؟! روزہ افطار کر لو“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الصوم/حدیث: 2352]
تخریج الحدیث: «رواه إسحاق وأحمد بن منيع وأبو يعلى بسند صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 14120، وأخرجه فتح الباري برقم: 610، 1844، وأخرجه مسند البزار برقم: 3858، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1621، 1623، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2017، 2020، 2026، 2028، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1709، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4320، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3565»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو يعلى الموصلي | ثقة مشهور | |
👤←👥أحمد بن منيع البغوي أحمد بن منيع البغوي ← أبو يعلى الموصلي | ثقة حافظ | |
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← أحمد بن منيع البغوي | صحابي |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 2352 in Urdu
أحمد بن منيع البغوي ← أبو يعلى الموصلي