الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
714. باب ترغيب الزوج في الوفاء بحق زوجته وحسن عشرتها والمرأة بحق زوجها وطاعته وترهيبها من إسخاطه ومخالفته
شوہر کو بیوی کا حق ادا کرنے اور اس سے اچھا برتاؤ کرنے کی ترغیب، اور عورت کو شوہر کا حق ادا کرنے اور اس کی اطاعت کی ترغیب، نیز اسے شوہر کو ناراض کرنے اور اس کی مخالفت پر وعید۔
حدیث نمبر: 3211
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثَنَا حَيَوَةُ ، ثَنَا أَبُو هَانِئٍ أَنَّ أَبَا عَلِيِّ بْنَ مَالِكٍ الْجَنْبِيَّ حَدَّثَهُ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " ثَلَاثَةٌ لَا تَسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ وَعَصَى إِمَامَهُ وَمَاتَ عَاصِيًا، وَأَمَةٌ أَوْ عَبْدٌ - أَبِقَ مِنْ سَيِّدِهِ فَمَاتَ، وَامْرَأَةٌ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدْ كَفَاهَا مُؤْنَةَ الدُّنْيَا فَخَانَتْهُ بَعْدَهُ، وَثَلَاثَةٌ لَا تَسْأَلُ عَنْهُمْ: رَجُلٌ يُنَازِعُ اللَّهَ إِزَارَهُ؛ وَرَجُلٌ يُنَازِعُ اللَّهَ رِدَاءَهُ، فَإِنَّ رِدَاءَهُ الْكِبْرُ وَإِزَارَهُ الْعِزَّةُ، وَرَجُلٌ فِي شَكٍّ مِنْ أَمْرِ اللَّهِ، وَ (الْقُنُوطُ) مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ ".
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جن (کی ہلاکت و بربادی) کے بارے میں تم سوال ہی نہ کرو: ایک وہ شخص جو مسلمانوں کی جماعت سے جدا ہو گیا، اپنے امام کی نافرمانی کی اور اسی نافرمانی کی حالت میں مر گیا؛ دوسری وہ لونڈی یا غلام جو اپنے مالک سے بھاگ گیا اور اسی حالت میں اسے موت آگئی؛ اور تیسری وہ عورت جس کا شوہر اس سے غائب (پردیس میں) ہو اور وہ اس کی دنیاوی ضروریات و نفقہ فراہم کر چکا ہو، پھر وہ اس کے پیچھے (عفت و عصمت میں) اس سے خیانت کرے۔ اور (اسی طرح) تین مزید لوگ ایسے ہیں جن کے بارے میں تم سوال نہ کرو: ایک وہ شخص جو اللہ عزوجل سے اس کی چادر (کی صفت) میں جھگڑا کرے، اور دوسرا وہ جو اللہ سے اس کے تہبند (کی صفت) میں جھگڑا کرے، کیونکہ اللہ کی چادر 'کبریائی' (بڑائی) ہے اور اس کا تہبند 'عزت' ہے، اور تیسرا وہ شخص جو اللہ کے معاملے میں شک کا شکار ہو اور اللہ کی رحمت سے مایوس ہو جائے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النكاح/حدیث: 3211]
تخریج الحدیث: «أبو هانئ حميد بن هانئ: لا بأس به؛ أبو علي الجنبي عمرو بن مالك: ثقة (التقريب) (من الحفظ). وأخرجه أحمد (23425) والبزار.»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23425، وأخرجه مسند البزار برقم: 3749، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 398»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23425، وأخرجه مسند البزار برقم: 3749، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 398»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥فضالة بن عبيد بن نافذ الأوسي | أول ما شهد شهد أحدا | |
👤←👥حميد بن هانئ الخولاني حميد بن هانئ الخولاني ← فضالة بن عبيد بن نافذ الأوسي | لا بأس به | |
👤←👥حيوة بن شريح التجيبي حيوة بن شريح التجيبي ← حميد بن هانئ الخولاني | ثقة ثبت فقيه زاهد. | |
👤←👥عبد الله بن يزيد القصير عبد الله بن يزيد القصير ← حيوة بن شريح التجيبي | ثقة فاضل ، أقرأ القرآن نيفا وسبعين سنة | |
👤←👥هارون بن معروف المروزي هارون بن معروف المروزي ← عبد الله بن يزيد القصير | ثقة | |
👤←👥أبو يعلى الموصلي أبو يعلى الموصلي ← هارون بن معروف المروزي | ثقة مشهور |
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 3211 in Urdu
حميد بن هانئ الخولاني ← فضالة بن عبيد بن نافذ الأوسي