الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. باب السواك
مسواک کا بیان۔
حدیث نمبر: 470
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: وَثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ الْأَبَّارُ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: "كَانُوا يَدْخُلُونَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يَسْتَاكُونَ فَقَالَ: تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا وَلَا تَسْتَاكُونَ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ كَمَا فَرَضْتُ عَلَيْهِمُ الْوُضُوءَ".
وَقَالَتْ عَائِشَةُ: "مَا زَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ السِّوَاكَ حَتَّى خَشِينَا أَنْ يَنْزِلَ فِيهِ قُرْآنٌ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو الْمُنْذِرِ ، ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الزَّرَّادِ،... فَذَكَرَهُ دُونَ قَوْلِ عَائِشَةَ.

سیدنا عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے اور مسواک نہیں کرتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میرے پاس اس حال میں آتے ہو کہ تمہارے دانت پیلے ہوتے ہیں اور تم مسواک نہیں کرتے، اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں ان پر مسواک کو اسی طرح فرض کر دیتا جس طرح ان پر وضو فرض کیا گیا ہے“۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان فرمایا کہ: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسواک کا تذکرہ اس کثرت سے فرماتے رہے یہاں تک کہ ہمیں یہ خوف ہونے لگا کہ کہیں اس کے بارے میں قرآنِ کریم کی کوئی آیت نازل نہ ہو جائے“۔
میں کہتا ہوں: اسے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اپنی مسند میں اسماعیل بن عمرو ابو المنذر، انہوں نے سفیان سے اور انہوں نے ابو علی الزراد سے روایت کیا ہے، پھر انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے قول کے تذکرے کے بغیر اسی طرح اسے ذکر کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 470]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 1838، وأخرجه مسند البزار برقم: 1302، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1121، 2550، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 486، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 3255، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8422»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي علي الزراد وجعفر بن تمام وأبيه
الرواة الحديث:
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 470 in Urdu
سفيان بن عيينة ← عائشة بنت أبي بكر الصديق