🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
91. باب لا يكل طهوره ولا صدقته إلى أحد
آدمی اپنی طہارت اور اپنا صدقہ کسی دوسرے کے سپرد نہ کرے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 543
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو هِشَامٍ، ثَنَا النَّضْرُ - يَعْنِي: ابْنَ مَنْصُورٍ - ثَنَا أَبُو الْجَنُوبِ قَالَ: "رَأَيْتُ عَلِيًّا يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ، فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْجَنُوبِ؛ فَإِنِّي رَأَيْتُ عُمَرَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ. فَقَالَ: مَهْ يَا أَبَا الْحَسَنِ؛ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَقِي مَاءً لِوُضُوئِهِ، فَبَادَرْتُهُ أَسْتَقِي لَهُ. فَقَالَ: مَهْ يَا عُمَرُ؛ فَإِنِّي أَكْرَهُ أَنْ يَشْرَكَنِي فِي طُهُورِي أَحَدٌ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ أَبِي الْجَنُوبِ، وَاسْمُهُ: عُقْبَةُ بْنُ عَلْقَمَةَ، وَمِنْ طَرِيقِهِ رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، ابوالجنوب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے، تو میں ان کے لیے پانی بھرنے کے لیے لپکا، تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے ابوالجنوب! رک جاؤ؛ کیونکہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے تو میں ان کے لیے پانی بھرنے کے لیے لپکا، تو انہوں نے فرمایا: اے ابوالحسن! رک جاؤ؛ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وضو کے لیے پانی بھر رہے تھے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی بھرنے کے لیے لپکا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! رک جاؤ؛ کیونکہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ میری طہارت میں میرے ساتھ کوئی شریک ہو۔““
یہ سند ابوالجنوب کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، ان کا نام عقبہ بن علقمہ ہے، اور انھی کے واسطے سے اسے امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 543]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف أبي الجنوب، واسمه: عقبة بن علقمة، ومن طريقه رواه البزار في مسنده»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1147»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البزارالحافظ
👤←👥عقبة بن علقمة اليشكري
Newعقبة بن علقمة اليشكري ← البزار
ضعيف
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← عقبة بن علقمة اليشكري
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← عمر بن الخطاب
أحد العشرة
👤←👥عقبة بن علقمة اليشكري
Newعقبة بن علقمة اليشكري ← علي بن أبي طالب
ضعيف
👤←👥النضر بن منصور الباهلي
Newالنضر بن منصور الباهلي ← عقبة بن علقمة اليشكري
ضعيف
👤←👥محمد بن يزيد بن محمد بن كثير الرفاعي
Newمحمد بن يزيد بن محمد بن كثير الرفاعي ← النضر بن منصور الباهلي
ليس بالقوي
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← محمد بن يزيد بن محمد بن كثير الرفاعي
ثقة مشهور
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 543 in Urdu