الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1626. باب فيما كان عند أهل الكتاب في أمر نبوته صلى الله عليه وسلم
نبی ﷺ کی نبوت کے بارے میں اہلِ کتاب کے پاس جو (علم) تھا۔
حدیث نمبر: 6341
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي قُرَّةَ الْكِنْدِيِّ، عَنْ سَلْمَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنْتُ مِنْ أَبْنَاءِ أَسَاوِرَةِ فَارِسَ وَكُنْتُ فِي الْكُتَّابِ، وَكَانَ مَعِي غُلَامَانِ، فَكَانَا إِذَا رَجَعَا مِنْ عِنْدِ مُعَلِّمِهِمَا أَتَيَا قَسًّا فَدَخَلَا عَلَيْهِ فَدَخَلْتُ مَعَهُمَا عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُمَا: أَلَمْ أَنْهَكُمَا أَنْ تَأْتِيَانِيَ بِأَحَدٍ؟ قَالَ: فَجَعَلْتُ أَخْتَلِفُ عَلَيْهِ حَتَّى كُنْتُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْهُمَا، فَقَالَ لِي: إِذَا سَأَلَكَ أَهْلُكَ: مَا حَبَسَكَ؟ فَقُلْ: مُعَلِّمِي، وَإِذَا سَأَلَكَ مُعَلِّمُكَ: مَا حَبَسَكَ؟ فَقُلْ: أَهْلِي. ثُمَّ إِنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَتَحَوَّلَ فَقُلْتُ لَهُ: أَنَا أَتَحَوَّلُ مَعَكَ. فَتَحَوَّلْتُ مَعَهُ، فَنَزَلْنَا قَرْيَةً فَكَانَتِ امْرَأَةٌ تَأْتِيهِ، فَلَمَّا حُضِرَ قَالَ لِي: يَا سَلْمَانُ احْفُرْ عِنْدَ رَأْسِي. فَحَفَرْتُ عِنْدَ رَأْسِهِ فَاسْتَخْرَجْتُ جَرَّةً مِنَ دَرَاهِمَ، فَقَالَ لِي: صُبَّهَا عَلَى صَدْرِي، فَصَبَبْتُهَا عَلَى صَدْرِهِ فَجَعَلَ يَقُولُ: وَيْلٌ لِاقْتِنَائِي. ثُمَّ إِنَّهُ مَاتَ فَهَمَمْتُ بِالدَّرَاهِمِ أَنْ آخُذَهَا ثُمَّ إِنِّي ذَكَرْتُ قَوْلَهُ فَتَرَكْتُهَا، ثُمَّ إِنِّي آذَنْتُ الْقِسِّيسِينَ وَالرُّهْبَانَ بِهِ فَحَضَرُوهُ، فَقُلْتُ لَهُمْ: إِنَّهُ قَدْ تَرَكَ مَالًا. قَالَ: فَقَامَ شَبَابٌ فِي الْقَرْيَةِ فَقَالُوا: هَذَا مَالُ أَبِينَا. فَأَخُذُوهُ. قَالَ: فَقُلْتُ لِلرُّهْبَانِ: أَخْبِرُونِي بِرَجُلٍ عَالِمٍ أَتْبَعُهُ؟ قَالُوا: مَا نَعْلَمُ فِي الْأَرْضِ رَجُلًا أَعْلَمَ مِنْ رَجُلٍ بِحِمْصَ. فَانْطَلَقْتُ إِلَيْهِ فَلَقِيتُهُ فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَقَالَ: أَوَ مَا جَاءَ بِكَ إِلَّا طَلَبُ الْعِلْمِ؟ قُلْتُ: (مَا كَانَ) إِلَّا طَلَبُ الْعِلْمِ. قَالَ: فَإِنِّي لَا أَعْلَمُ الْيَوْمَ فِي الْأَرْضِ أَحَدًا أَعْلَمَ مِنْ رَجُلٍ يَأْتِي بَيْتَ الْمَقْدِسِ كُلَّ سَنَةٍ، إِنِ انْطَلَقْتَ الْآنَ وَافَقْتَ حِمَارَهُ. فَانْطَلَقْتُ فَإِذَا أَنَا بِحِمَارٍ عَلَى بَابِ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَجَلَسْتُ عِنْدَهُ، وَانْطَلَقَ فَلَمْ أَرَهُ حَتَّى الْحَوْلَ، فَجَاءَ فَقُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، مَا صَنَعْتَ بِي؟ قَالَ: وَإِنَّكَ لَهَا هُنَا؟ قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنِّي وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُ الْيَوْمَ رَجُلًا أَعْلَمَ مِنْ رَجُلٍ خَرَجَ بِأَرْضِ (تِهَامَةَ) وَإِنْ تَنْطَلِقَ الْآنَ تُوَافِقْهُ، وَفِيهِ ثَلَاثُ آيَاتٍ: يَأْكُلُ الْهَدِيَّةَ، وَلَا يَأْكُلُ الصَّدَقَةَ، وَعِنْدَ غُضْرُوفِ كَتِفِهِ الْيُمْنَى خَاتَمُ النُّبُوَّةِ مِثْلُ بَيْضَةِ الْحَمَامَةِ لَوْنُهَا لَوْنُ جِلْدِهِ. قَالَ: فَانْطَلَقْتُ تَرْفَعُنِي أَرْضٌ وَتَخْفِضُنِي أُخْرَى، حَتَّى مَرَرْتُ بِقَوْمٍ مِنَ الْأَعْرَابِ فَاسْتَعْبَدُونِي فَبَاعُونِي حَتَّى اشْتَرَتْنِي امْرَأَةٌ بِالْمَدِينَةِ، فَسَمِعْتُهُمْ يَذْكُرُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ الْعَيْشُ عَزِيزًا فَقُلْتُ لَهَا: هِبِي لِي يَوْمًا. فَقَالَتْ: نَعَمْ. فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ وَصَنَعْتُ طَعَامًا فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ يَسِيرًا فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ قُلْتُ: صَدَقَةٌ. قَالَ: فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: كُلُوا. وَلَمْ يَأْكُلْ. قُلْتُ: فَهَذِهِ مِنْ عَلَامَتِهِ، ثُمَّ مَكَثْتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَمْكُثَ ثُمَّ قُلْتُ لِمَوْلَاتِي: هِبِي لِي يَوْمًا. قَالَتْ: نَعَمْ. فَانْطَلَقْتُ فَاحْتَطَبْتُ حَطَبًا فَبِعْتُهُ بِأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ وَصَنَعْتُ طَعَامًا فَأَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَوَضَعْتُهُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: هَدِيَّةٌ. فَوَضَعَ يَدَهُ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: خُذُوا بِسْمِ اللَّهِ. وَقُمْتُ خَلْفَهُ فَوَضَعْتُ رِدَاءَهُ فَإِذَا خَاتَمُ النُّبُوَّةِ فَقُلْتُ: أَشْهَدُ أَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ فَحَدَّثْتُهُ عَنِ الرَّجُلِ ثُمَّ قُلْتُ: أَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ فَإِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ؟ فَقَالَ: لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ حَدَّثَنِي أَنَّكَ نَبِيٌّ! فَقَالَ: لَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ إِلَّا نَفْسٌ مُسْلِمَةٌ".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبُ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: "خَرَجْتُ إِلَى الشَّامِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ فَدُلِلْتُ عَلَى رَاهِبٍ فَسَأَلْتُهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: قَدْ بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيًّا قَدْ ظَهَرَ بِأَرْضِ تِهَامَةَ. قَالَ: فَدَخَلْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِنَاعٍ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ: هَدِيَّةٌ هَذَا أَمْ صَدَقَةٌ؟ قُلْتُ: بَلْ صَدَقَةٌ. قَالَ: فَقَبَضَ يَدَهُ وَأَشَارَ إِلَى أَصْحَابِهِ أَنْ كُلُوا. قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِقِنَاعٍ مِنْ تَمْرٍ. فَقَالَ: هَدِيَّةٌ هَذَا أَمْ صَدَقَةٌ؟ قُلْتُ: بَلْ هَدِيَّةٌ. قَالَ: فَمَدَّ يَدَهُ فَأَكَلَ وَأَشَارَ إِلَى أَصْحَابِهِ أَنْ كُلُوا. قَالَ: فَقُمْتُ عَلَى رَأْسِهِ فَفَطِنَ لِمَا أُرِيدُ قَالَ: فَأَلْقَى رِدَاءَهُ عَنْ ظَهْرِهِ قَالَ: فَرَأَيْتُ خَاتَمَ النُّبُوَّةِ فِي ظَهْرِهِ قَالَ: فَأَكْبَبْتُ عَلَيْهِ فَشَهِدْتُ. قَالَ: وَكَاتَبْتُ وَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُكَاتَبَتِي فَنَاوَلَنِي هُنَيْهَةً مِنْ ذَهَبٍ فَلَوْ وُزِنَتْ بِأُحُدٍ كَانَتْ أَثْقَلَ مِنْهُ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْبَلُ الْهَدِيَّةَ وَلَا يَقْبَلُ الصَّدَقَةَ".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو كَامِلٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي قُرَّةَ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ... فَذَكَرَهُ مُطَوَّلًا.
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبُ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: "خَرَجْتُ إِلَى الشَّامِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ فَدُلِلْتُ عَلَى رَاهِبٍ فَسَأَلْتُهُمْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: قَدْ بَلَغَنَا أَنَّ نَبِيًّا قَدْ ظَهَرَ بِأَرْضِ تِهَامَةَ. قَالَ: فَدَخَلْتُ إِلَى الْمَدِينَةِ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِقِنَاعٍ مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ: هَدِيَّةٌ هَذَا أَمْ صَدَقَةٌ؟ قُلْتُ: بَلْ صَدَقَةٌ. قَالَ: فَقَبَضَ يَدَهُ وَأَشَارَ إِلَى أَصْحَابِهِ أَنْ كُلُوا. قَالَ: ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِقِنَاعٍ مِنْ تَمْرٍ. فَقَالَ: هَدِيَّةٌ هَذَا أَمْ صَدَقَةٌ؟ قُلْتُ: بَلْ هَدِيَّةٌ. قَالَ: فَمَدَّ يَدَهُ فَأَكَلَ وَأَشَارَ إِلَى أَصْحَابِهِ أَنْ كُلُوا. قَالَ: فَقُمْتُ عَلَى رَأْسِهِ فَفَطِنَ لِمَا أُرِيدُ قَالَ: فَأَلْقَى رِدَاءَهُ عَنْ ظَهْرِهِ قَالَ: فَرَأَيْتُ خَاتَمَ النُّبُوَّةِ فِي ظَهْرِهِ قَالَ: فَأَكْبَبْتُ عَلَيْهِ فَشَهِدْتُ. قَالَ: وَكَاتَبْتُ وَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُكَاتَبَتِي فَنَاوَلَنِي هُنَيْهَةً مِنْ ذَهَبٍ فَلَوْ وُزِنَتْ بِأُحُدٍ كَانَتْ أَثْقَلَ مِنْهُ".
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عُبَيْدٍ الْمُكْتِبِ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْبَلُ الْهَدِيَّةَ وَلَا يَقْبَلُ الصَّدَقَةَ".
قَالَ: وَثَنَا أَبُو كَامِلٍ، ثَنَا إِسْرَائِيلُ، ثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي قُرَّةَ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا يَعْقُوبُ حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، حَدَّثَنِي سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ... فَذَكَرَهُ مُطَوَّلًا.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں فارس کے اساورہ (شہسوار سرداروں) کی اولاد میں سے تھا اور مکتب میں پڑھتا تھا، میرے ساتھ دو لڑکے اور تھے، وہ دونوں جب اپنے معلم کے پاس سے لوٹتے تو ایک پادری کے پاس جا کر اس کے ہاں داخل ہوتے، میں بھی ان کے ساتھ اس کے پاس چلا گیا، تو اس نے ان دونوں سے کہا: کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا کہ کسی کو میرے پاس لے کر آؤ؟ پھر میں اس کے پاس آنے جانے لگا یہاں تک کہ میں اسے ان دونوں سے زیادہ محبوب ہو گیا، اس نے مجھ سے کہا: جب تمہارے گھر والے پوچھیں کہ تمہیں کس نے روکے رکھا؟ تو کہنا: میرے معلم نے، اور جب تمہارا معلم پوچھے کہ تمہیں کس نے روکے رکھا؟ تو کہنا: میرے گھر والوں نے۔ پھر اس نے (وہاں سے) منتقل ہونے کا ارادہ کیا تو میں نے اس سے کہا: میں بھی آپ کے ساتھ منتقل ہوں گا، چنانچہ میں اس کے ساتھ منتقل ہو گیا، ہم ایک بستی میں جا اترے، وہاں ایک عورت اس کے پاس آیا کرتی تھی، جب اس کی موت کا وقت آیا تو اس نے مجھ سے کہا: اے سلمان! میرے سرہانے کھودو، میں نے اس کے سرہانے کھودا تو دراہم سے بھرا ہوا ایک مٹکا نکالا، اس نے کہا: اسے میرے سینے پر انڈیل دو، میں نے اسے اس کے سینے پر انڈیل دیا تو وہ کہنے لگا: ہائے میری اس جمع پونجی پر افسوس! پھر وہ مر گیا، میں نے دراہم لے لینے کا ارادہ کیا، پھر مجھے اس کی بات یاد آئی تو میں نے انہیں چھوڑ دیا، پھر میں نے پادریوں اور راہبوں کو اس (کی موت) کی خبر دی تو وہ آ گئے، میں نے ان سے کہا: اس نے کچھ مال چھوڑا ہے، تو بستی کے کچھ نوجوان کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: یہ ہمارے باپ کا مال ہے، اور اسے لے گئے۔ میں نے راہبوں سے کہا: مجھے کسی عالم شخص کا پتہ بتاؤ جس کی میں پیروی کروں، انہوں نے کہا: ہم روئے زمین پر حمص کے ایک شخص سے بڑھ کر کسی کو عالم نہیں جانتے، چنانچہ میں اس کے پاس گیا، اس سے ملا اور اسے سارا قصہ سنایا، اس نے کہا: کیا تمہیں صرف طلبِ علم ہی یہاں لایا ہے؟ میں نے کہا: صرف طلبِ علم ہی۔ اس نے کہا: آج میں روئے زمین پر کسی کو اس شخص سے بڑھ کر عالم نہیں جانتا جو ہر سال بیت المقدس آتا ہے، اگر تم ابھی چلے جاؤ تو اس کے گدھے کو (وہاں) پا لو گے۔ چنانچہ میں چل پڑا تو کیا دیکھتا ہوں کہ بیت المقدس کے دروازے پر ایک گدھا ہے، میں اس کے پاس بیٹھ گیا، وہ شخص (اندر) چلا گیا اور میں نے اسے سال بھر نہ دیکھا، پھر وہ آیا تو میں نے کہا: اے اللہ کے بندے! تم نے میرے ساتھ یہ کیا کیا؟ اس نے کہا: کیا تم یہیں ہو؟ میں نے کہا: ہاں، اس نے کہا: اللہ کی قسم! آج میں کسی کو اس شخص سے بڑھ کر عالم نہیں جانتا جو سرزمینِ تہامہ میں ظاہر ہوا ہے، اگر تم ابھی چلے جاؤ تو اسے پا لو گے، اور اس میں تین نشانیاں ہیں: وہ ہدیہ کھاتا ہے، صدقہ نہیں کھاتا، اور اس کے دائیں کندھے کی نرم ہڈی کے پاس کبوتری کے انڈے جیسی مہرِ نبوت ہے جس کا رنگ اس کی جلد کے رنگ جیسا ہے۔ پھر میں چل پڑا، کبھی کوئی زمین مجھے اونچا کرتی اور کبھی کوئی نیچا، یہاں تک کہ میرا گزر کچھ اعرابیوں پر ہوا تو انہوں نے مجھے غلام بنا کر بیچ دیا، یہاں تک کہ مجھے مدینہ کی ایک عورت نے خرید لیا، میں نے لوگوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتے سنا، اور (ان دنوں) گزر بسر بہت تنگ تھی، میں نے اپنی مالکہ سے کہا: مجھے ایک دن (کی چھٹی) دے دیجیے، اس نے کہا: ٹھیک ہے، چنانچہ میں گیا، لکڑیاں اکٹھی کر کے بیچیں اور کھانا تیار کیا اور اسے لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، وہ تھوڑا سا تھا، میں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: صدقہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کھاؤ“ اور خود نہ کھایا، میں نے (دل میں) کہا: یہ اس کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ پھر جب تک اللہ نے چاہا میں ٹھہرا رہا، پھر میں نے اپنی مالکہ سے کہا: مجھے ایک دن دے دیجیے، اس نے کہا: ٹھیک ہے، چنانچہ میں گیا اور لکڑیاں اکٹھی کر کے پہلے سے زیادہ قیمت پر بیچیں اور کھانا تیار کر کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے، میں نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ہدیہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (کھانے میں) اپنا ہاتھ ڈالا اور اپنے صحابہ سے فرمایا: ”اللہ کے نام سے لو“، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہو گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر سرکائی تو مہرِ نبوت سامنے تھی، میں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کیا بات ہے؟“ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس شخص کے بارے میں بتایا، پھر میں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! کیا وہ جنت میں جائے گا؟ کیونکہ اس نے مجھے بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں صرف مسلمان جان ہی داخل ہوگی“، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے مجھے بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں صرف مسلمان جان ہی داخل ہوگی“۔“ امام حارث بن محمد بن ابی اسامہ کی روایت میں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں علم کی تلاش میں ملکِ شام کی طرف نکلا، وہاں میری رہنمائی ایک راہب کی طرف کی گئی تو میں نے ان لوگوں سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا، انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ خبر پہنچی ہے کہ سرزمینِ تہامہ میں ایک نبی کا ظہور ہوا ہے۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں مدینہ منورہ پہنچا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوروں کا ایک ٹوکرہ لے کر حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟“ میں نے عرض کیا: بلکہ یہ صدقہ ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک کھینچ لیا اور اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو اشارہ فرمایا کہ ”تم سب کھاؤ۔“ بیان کرتے ہیں کہ پھر میں دوبارہ کھجوروں کا ایک ٹوکرہ لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر دریافت فرمایا: ”کیا یہ ہدیہ ہے یا صدقہ؟“ میں نے عرض کیا: بلکہ یہ ہدیہ ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک بڑھایا، اس میں سے تناول فرمایا اور اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بھی کھانے کا اشارہ فرمایا۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھانپ گئے کہ میں کیا دیکھنا چاہتا ہوں، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشتِ مبارک سے چادر ہٹا دی، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر مہرِ نبوت دیکھ لی، میں فرطِ عقیدت سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھک گیا اور کلمہ شہادت پڑھ کر ایمان لے آیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنی آزادی کے لیے مکاتبت (مالی معاہدہ) کر رکھا تھا، چنانچہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی مکاتبت کے سلسلے میں مدد چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا عطا فرمایا، اگر اس کا وزن جبلِ احد سے کیا جاتا تو وہ اس سے بھی زیادہ وزنی ہوتا۔“ اسے امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے کہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہدیہ قبول فرما لیتے تھے اور صدقہ قبول نہیں فرماتے تھے۔“ نیز اسے امام احمد نے ابوکامل اور یعقوب بن ابراہیم کے طریق سے بھی نقل کیا ہے، جس میں ابن اسحاق کی روایت میں یہ واقعہ تفصیل کے ساتھ مذکور ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6341]
تخریج الحدیث: «أبو قرة الكندي سلمة بن معاوية: ذكره ابن حبان في الثقات (من الحفظ، لم أجده في التقريب)؛ إسرائيل من أثبت الناس في جده أبي إسحاق (من الحفظ)؛ أبو إسحاق مدلس مختلط ولم يصرح بالسماع»
«(6341/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 23200، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مسند البزار برقم: 2534»
«(6341/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 4510، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 67، وأخرجه فتح الباري برقم: 4167، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8804، وأخرجه شرح السنة برقم: 1610»
«(6341/1) أخرجه مسند أحمد برقم: 23200، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مسند البزار برقم: 2534»
«(6341/2) أخرجه سنن أبي داود برقم: 4510، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 67، وأخرجه فتح الباري برقم: 4167، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8804، وأخرجه شرح السنة برقم: 1610»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، رجاله ثقات؛ وأبو إسحاق السبيعي مدلس وقد عنعن
الرواة الحديث:
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 6341 in Urdu
عبد الله بن عباس ← سلمان الفارسي