🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1693. باب ما جاء في علمه رضي الله عنه
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے علم کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6681
عَنْ زَاذَانَ قَالَ: "بَيْنَا النَّاسُ ذَاتَ يَوْمٍ عِنْدَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِذْ وَافَقُوا مِنْهُ نَفْسًا طَيِّبَةً فَقَالُوا: حَدِّثْنَا عَنْ أَصْحَابِكَ يَا أَمِيرَ الْمَؤْمِنِينَ. قَالَ: عَنْ أَيِّ أَصْحَابِي؟ قَالُوا: أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُلُّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابِي، فَأَيُّهُمْ تُرِيدُونَ؟ قَالُوا: النَّفَرَ الَّذِي رَأَيْنَاكَ تُلْطِفُهُمْ بِذِكْرِكَ وَالصَّلَاةِ عَلَيْهِمْ دُونَ الْقَوْمِ. قَالَ: أَيُّهُمْ؟ قَالُوا: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ. قَالَ: عَلِمَ السُّنَّةَ، وَقَرَأَ الْقُرْآنَ، وَكَفَى بِهِ عِلْمًا، ثُمَّ خَتَمَ بِهِ عِنْدَهُ، فَلَمْ يَدْرُوا مَا يُرِيدُ بِقَوْلِهِ: كَفَى بِهِ عِلْمًا. كَفَى بِعَبْدِ اللَّهِ أَمْ كَفَى بِالْقُرْآنِ؟ قَالُوا: فَحُذَيْفَةُ؟ قَالَ: عَلِمَ - أَوْ عُلِّمَ - أَسْمَاءَ الْمُنَافِقِينَ، وَسَأَلَ عَنِ الْمُعْضِلَاتِ حَتَّى عَقَلَ عَنْهَا، فَإِنْ سَأَلْتُمُوهُ عَنْهَا تَجِدُوهُ بِهَا عَالِمًا. قَالُوا: فَأَبُو ذَرٍّ؟ قَالَ: وِعَاءٌ مُلِئَ عِلْمًا، وَكَانَ شَحِيحًا حَرِيصًا: شَحِيحًا عَلَى دِينِهِ، حَرِيصًا عَلَى الْعِلْمِ، وَكَانَ يُكْثِرُ السُّؤَالَ فَيُعْطَى وَيُمْنَعُ، أَمَا إِنَّهُ قَدْ مُلِئَ لَهُ فِي وِعَائِهِ حَتَّى امْتَلَأَ. قَالُوا: فَسَلْمَانُ؟ قَالَ: امْرُؤٌ مِنَّا وَإِلَيْنَا أَهْلَ الْبَيْتِ، مَنْ لَكُمْ بِمِثْلِ لُقْمَانَ الْحَكِيمِ عَلِمَ الْعِلْمَ الْأَوَّلَ، وَأَدْرَكَ الْعِلْمَ الْآخِرَ، وَقَرَأَ الْكِتَابَ الْأَوَّلَ وَالْكِتَابَ الْآخِرَ، وَكَانَ بَحْرًا لَا يُنْزَفُ. قَالُوا: فَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ؟ قَالَ: ذَاكَ امْرُؤٌ خَلَطَ اللَّهُ الْإِيمَانَ بِلَحْمِهِ وَدَمِهِ وَعَظْمِهِ وَشَعْرِهِ وَبَشَرِهِ، لَا يُفَارِقُ الْحَقَّ سَاعَةً، حَيْثُ زَالَ زَالَ مَعَهُ، لَا يَنْبَغِي لِلنَّارِ أَنْ تَأْكُلَ مِنْهُ شَيْئًا. فَقَالُوا: فَحَدِّثْنَا عَنْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: مَهْلًا، نَهَى اللَّهُ عَنِ التَّزْكِيَةِ. قَالَ: فَقَالَ قَائِلٌ: فَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: (وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ) قَالَ: فَإِنِّي أُحَدِّثُكُمْ بِنِعْمَةِ رَبِّي، كُنْتُ إِذَا سَأَلْتُ أُعْطِيتُ، وَإِذَا سَكَتُّ ابْتُدِيتُ، فَبَيْنَ الْجَوَارِحِ مِنِّي مُلِئَ عِلْمًا جَمًّا. فَقَامَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْكَوَّاءِ الْأَعْوَرُ مِنْ بَنِي بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا الذَّارِيَاتُ ذَرْوًا؟ قَالَ: الرِّيَاحُ. قَالَ: فَمَا الْحَامِلَاتُ وِقْرًا؟ قَالَ: السَّحَابُ. قَالَ: فَمَا الْجَارِيَاتُ يُسْرًا؟ قَالَ: السُّفُنُ. قَالَ: فَمَا الْمُقَسِّمَاتُ أَمْرًا؟ قَالَ: الْمَلَائِكَةُ، وَلَا تَعُدْ لِمِثْلِ هَذَا لَا تَسْأَلْنِي عَنْ مِثْلِ هَذَا. قَالَ: فَمَا السَّمَاءُ ذَاتُ الْحُبُكِ؟ قَالَ: ذَاكَ الْخَلْقُ الْحَسَنُ. قَالَ: فَمَا السَّوَادُ الَّذِي فِي جَوْفِ الْقَمَرِ؟ قَالَ: أَعْمَى سَأَلَ عَنْ عَمْيَاءَ، مَا الْعِلْمَ أَرَدْتَ بِهَذَا، وَيْحَكَ سَلْ تَفَقُّهًا وَلَا تَسْأَلْ تَعَنُّتًا - أَوْ قَالَ تَعَتُّهًا - سَلْ عَمَّا يَعْنِيكَ وَدَعْ مَا لَا يَعْنِيكَ. قَالَ: فَوَاللَّهِ إِنَّ هَذَا لَيَعْنِينِي. قَالَ: فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ: (وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ آيَتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ اللَّيْلَ) السَّوَادَ الَّذِي فِي جَوْفِ الْقَمَرِ. قَالَ: فَمَا الْمَجَرَّةُ؟ قَالَ: شَرْجُ السَّمَاءِ وَمِنْهَا فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ زَمَنَ الْغَرَقِ عَلَى قَوْمِ نُوحٍ. قَالَ: فَمَا قَوْسُ قُزَحَ؟ قَالَ: لَا تَقُلْ: قَوْسَ قُزَحَ فَإِنَّ قُزَحَ هُوَ الشَّيْطَانُ، وَلَكِنَّهُ الْقَوْسُ وَهِيَ أَمَانَةٌ مِنَ الْغَرَقِ. قَالَ: فَكَمْ بَيْنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ؟ قَالَ: قَدْرُ دَعْوَةِ عَبْدٍ دَعَا اللَّهَ، لَا أَقُولُ غَيْرَ ذَلِكَ. قَالَ: فَكَمْ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ؟ قَالَ: مَسِيرَةَ يَوْمٍ لِلشَّمْسِ، مَنْ حَدَّثَكَ غَيْرَ هَذَا فَقَدْ كَذَبَ. قَالَ: فَمَنِ الَّذِي قَالَ اللَّهُ: (وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ) ؟ قَالَ: دَعْهُمْ فَقَدْ كُفِيتَهُمْ. قَالَ: فَمَا ذُو الْقَرْنَيْنِ؟ قَالَ: رَجُلٌ بَعَثَهُ اللَّهُ إِلَى قَوْمٍ عُمَّالًا كَفَرَةً أَهْلَ الْكِتَابِ كَانَ أَوَائِلُهُمْ عَلَى حَقٍّ فَأَشْرَكُوا بِرَبِّهِمْ، وَابْتَدَعُوا فِي دِينِهِمْ، وَأَحْدَثُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ فَهُمُ الَّذِينَ يَجْتَهِدُونَ فِي الْبَاطِلِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَى حَقٍّ، وَيَجْتَهِدُونَ فِي الضَّلَالَةِ وَيَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ عَلَى هُدًى، فَضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا. قَالَ: رَفَعَ صَوْتَهُ وَقَالَ: وَمَا أَهْلُ النَّهْرَوَانِ (غَدًا) مِنْهُمْ بِبَعِيدٍ؟ قَالَ: وَقَالَ ابْنُ الْكَوَّاءِ: لَا أَسْأَلُ سُؤَالًا وَلَا أَتْبَعُ غَيْرَكَ. قَالَ: إِنْ كَانَ الْأَمْرُ إِلَيْكَ فَافْعَلْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ .
وَإِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ وَلَفْظُهُ عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ قَالَ: "لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ذَعَرَنِي ذَلِكَ ذُعْرًا شَدِيدًا، وَكَانَ سَلُّ السَّيْفِ فِينَا عَظِيمًا، فَجَلَسْتُ فِي بَيْتِي، فَكَانَتْ لِي حَاجَةٌ، فَانْطَلَقْتُ إِلَى السُّوقِ، فَإِذْ أَنَا بِنَفَرٍ فِي ظِلِّ الْقَصْرِ جُلُوسًا نَحْوَ أَرْبَعِينَ رُجَلًا، وَإِذَا سِلْسِلَةٌ قَدْ عُرِضَتْ عَلَى الْبَابِ، فَقُلْتُ: لَأَدْخُلَنَّ، فَذَهَبْتُ أَدْخُلُ فَمَنَعَنِي الْبَوَّابُ فَقَالَ لَهُ الْقَوْمُ: دَعْهُ وَيْحَكَ. فَدَخَلْتُ فَإِذَا أَشْرَافُ النَّاسِ، وَإِذَا وِسَادَةٌ فَجَاءَ عَلِيٌّ رَجُلٌ جَمِيلٌ فِي حُلَّةٍ لَيْسَ عَلَيْهِ قَمِيصٌ وَلَا عِمَامَةٌ فَسَلَّمَ ثُمَّ جَلَسَ، فَلَمْ يُنْكِرْ مِنَ الْقَوْمِ غَيْرِي فَقَالَ: سَلُونِي عَمَّا شِئْتُمْ، وَلَا تَسْأَلُونِي إِلَّا عَمَّا يَنْفَعُ وَلَا يَضُرُّ. فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا قُلْتُ حَتَّى أَحْبَبْتَ أَنْ تَقُولَ فَأَسْأَلُكَ. فَقَالَ: سَلْنِي عَمَّا شِئْتَ. فَقَالَ: مَا الذَّارِيَاتُ ذَرْوًا؟..." فَذَكَرَهُ، وَتَقَدَّمَ بَعْضُهُ فِي سُورَةِ وَالذَّارِيَاتِ".
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ - أَوْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، الشَّكُّ مِنْ حَمَّادٍ - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: "يَا عَلِيٌّ خُذِ الْبَابَ فَلَا يَدْخُلَنَّ عَلَيَّ أَحَدٌ، فَإِنَّ عِنْدِي زُوَّرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ اسْتَأْذَنُوا رَبَّهُمْ أَنْ يَزُورُونِي. فَأَخَذَ عَلِيٌّ الْبَابَ، وَجَاءَ عُمَرُ فَاسْتَأْذَنَ فَقَالَ: يَا عَلِيٌّ، اسْتَأْذِنْ لِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ عَلِيٌّ: لَيْسَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْنٌ. فَرَجَعَ عُمَرُ وَظَنَّ أَنَّ ذَلِكَ مِنْ سَخْطَةٍ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَصْبِرْ عُمَرُ أَنْ رَجَعَ فَقَالَ: اسْتَأْذِنْ لِي عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَيْسَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْنٌ. فَقَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّ زُوَّرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ عِنْدَهُ، وَاسْتَأْذَنُوا رَبَّهُمْ أَنْ يَزُورُوهُ. قَالَ: وَكَمْ هُمْ يَا عَلِيٌّ؟ قَالَ: ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ مَلَكًا. ثُمَّ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلِيًّا بِفَتْحِ الْبَابِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّ زُوَّرًا مِنَ الْمَلَائِكَةِ اسْتَأْذَنُوا رَبَّهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - أَنْ يَزُورُوكَ، وَأَخْبَرَنِي يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَّ عِدَّتَهُمْ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ مَلَكًا. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ: أَنْتَ أَخْبَرْتَهُ بِالزُّوَّرِ؟ قَالَ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: وَأَخْبَرْتَهُ بِعُدَّتِهِمْ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَكَمْ يَا عَلِيٌّ؟ قَالَ: ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ مَلَكًا. قَالَ: وَكَيْفَ عَلِمْتَ ذَلِكَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ ثَلَاثَمِائَةٍ وَسِتِّينَ نَغْمَةً فَعَلِمْتُ أَنَّهُمْ ثَلَاثُمِائَةٍ وَسِتُّونَ مَلَكًا. فَضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صَدْرِهِ، ثُمَّ قَالَ: يَا عَلِيٌّ زَادَكَ اللَّهُ إِيمَانًا وَعِلْمًا".
رَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ وَاقِدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
[6681] زاذان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک دن کچھ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور اس وقت آپ نہایت خوش گوار موڈ میں تھے، لوگوں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! ہمیں اپنے ساتھیوں کے بارے میں کچھ بتائیے“، آپ نے پوچھا: ”میرے کن ساتھیوں کے بارے میں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے متعلق“، آپ نے فرمایا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ ہی میرے ساتھی ہیں، تم ان میں سے کن کے بارے میں جاننا چاہتے ہو؟“ لوگوں نے عرض کیا: ”ان حضرات کے بارے میں جن کا تذکرہ آپ خاص طور پر شفقت، محبت اور دعا کے ساتھ کرتے ہیں“، آپ نے پوچھا: ”وہ کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ“، آپ نے فرمایا: ”انہوں نے سنت کا علم حاصل کیا، قرآن کی قراءت کی اور علم کے اعتبار سے وہی کافی ہیں، پھر اسی علم پر ان کا خاتمہ ہوا“، (راوی کہتے ہیں کہ) لوگ سمجھ نہ سکے کہ آپ کی مراد یہ تھی کہ ابن مسعود بذاتِ خود علم کے لیے کافی ہیں یا ان کا قرآن کا علم کافی ہے، پھر لوگوں نے پوچھا: ”سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟“ آپ نے فرمایا: ”وہ منافقین کے ناموں سے واقف تھے اور وہ پیچیدہ و مشکل مسائل کے بارے میں اس وقت تک سوال کرتے رہتے تھے جب تک انہیں پوری طرح سمجھ نہ لیتے، اگر تم ان سے ان مسائل کے بارے میں پوچھو گے تو انہیں ان کا مکمل عالم پاؤ گے“، لوگوں نے پوچھا: ”سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے بارے میں بتائیے؟“ فرمایا: ”وہ علم سے بھرا ہوا ایک ایسا برتن تھے جو اپنے دین کے معاملے میں نہایت محتاط اور علم کے سخت حریص تھے، وہ کثرت سے سوال کیا کرتے تھے، کبھی انہیں جواب دیا جاتا اور کبھی روک لیا جاتا، لیکن ان کے ظرف کو علم سے اس قدر بھر دیا گیا تھا کہ وہ لبریز ہو گیا“، لوگوں نے پوچھا: ”سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کیسے تھے؟“ آپ نے فرمایا: ”وہ ہم اہل بیت میں سے ہیں، تمہیں لقمانِ حکیم جیسا شخص کہاں ملے گا؟ انہوں نے اگلوں کا علم بھی حاصل کیا اور پچھلوں کا علم بھی پایا، انہوں نے پہلی کتابیں بھی پڑھیں اور آخری کتاب بھی، وہ ایک ایسا سمندر تھے جو کبھی خشک نہیں ہوتا“، لوگوں نے پوچھا: ”سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا فرماتے ہیں؟“ آپ نے فرمایا: ”وہ ایسے شخص ہیں جن کے گوشت، خون، ہڈیوں، بالوں اور کھال میں اللہ تعالیٰ نے ایمان کو رچا بسا دیا ہے، وہ حق سے ایک لمحہ کے لیے بھی جدا نہیں ہوتے، حق جہاں مڑتا ہے وہ وہیں مڑ جاتے ہیں، آگ کے لیے یہ ممکن ہی نہیں کہ ان کے جسم کا کوئی حصہ کھائے“، پھر لوگوں نے عرض کیا: ”اے امیر المؤمنین! اب کچھ اپنے بارے میں بھی بتائیے“، آپ نے فرمایا: ”ٹھہر جاؤ! اللہ تعالیٰ نے اپنی تعریف (تزکیہ نفس) سے منع فرمایا ہے“، اس پر کسی نے عرض کیا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ﴾ (اور اپنے رب کی نعمت کا تذکرہ کرو)“، آپ نے فرمایا: ”تو پھر میں اپنے رب کی نعمت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتاتا ہوں کہ میرا حال یہ تھا کہ جب میں سوال کرتا تو مجھے (علم) عطا کیا جاتا اور جب میں خاموش رہتا تو مجھ سے کلام کی ابتدا کی جاتی، میرے سینے کے اندر کثیر علم بھر دیا گیا ہے“، اتنے میں بنو بکر بن وائل کا ایک شخص عبد اللہ بن کواء کھڑا ہوا اور اس نے پوچھا: ”اے امیر المؤمنین! ﴿الذَّارِيَاتِ ذَرْوًا﴾ سے کیا مراد ہے؟“ آپ نے فرمایا: ”ہوائیں“، اس نے پوچھا: ” ﴿الْحَامِلَاتِ وِقْرًا﴾ سے کیا مراد ہے؟“ فرمایا: ”بادل“، اس نے پوچھا: ” ﴿الْجَارِيَاتِ يُسْرًا﴾ کیا ہیں؟“ فرمایا: ”کشتیاں“، اس نے پوچھا: ” ﴿الْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا﴾ سے کیا مراد ہے؟“ فرمایا: ”فرشتے، اور خبردار! آئندہ اس طرح کے سوال نہ کرنا“، اس نے پوچھا: ” ﴿السَّمَاءُ ذَاتُ الْحُبُكِ﴾ سے کیا مراد ہے؟“ فرمایا: ”بہترین اور خوبصورت تخلیق“، اس نے پوچھا: ”چاند کے درمیان جو سیاہی ہے وہ کیا ہے؟“ آپ نے فرمایا: ”ایک اندھے نے اندھی بات پوچھی ہے، تمہارا مقصد اس سے علم حاصل کرنا نہیں ہے، تم پر افسوس! سمجھنے کے لیے سوال کرو، کسی کو عاجز کرنے یا بے وقوفی کے لیے نہیں، جو تمہارے کام کی بات ہے وہ پوچھو اور لایعنی چیزیں چھوڑ دو“، اس نے کہا: ”خدا کی قسم! یہ میرے کام کی بات ہے“، آپ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: ﴿وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ آيَتَيْنِ فَمَحَوْنَا آيَةَ اللَّيْلِ﴾ (اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا، پھر رات کی نشانی کو مٹا دیا)، وہ سیاہی وہی مٹی ہوئی نشانی ہے“، اس نے پوچھا: ”کہکشاں (المجرہ) کیا ہے؟“ فرمایا: ”یہ آسمان کا دہانہ ہے اور وہیں سے قومِ نوح پر طوفان کے وقت موسلا دھار پانی کے لیے آسمان کے دروازے کھولے گئے تھے“، اس نے پوچھا: ”قوسِ قزح کیا ہے؟“ فرمایا: ”اسے قوسِ قزح نہ کہو کیونکہ قزح شیطان کا نام ہے، بلکہ یہ 'القوس' (کمان) ہے اور یہ غرق ہونے سے امان کی نشانی ہے“، اس نے پوچھا: ”زمین و آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟“ فرمایا: ”اللہ کے ایک بندے کی مقبول دعا کے برابر، میں اس کے علاوہ کچھ نہیں کہتا“، اس نے پوچھا: ”مشرق و مغرب کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟“ فرمایا: ”سورج کی ایک دن کی مسافت، جس نے تمہیں اس کے علاوہ کچھ بتایا وہ جھوٹا ہے“، اس نے پوچھا: ”وہ کون لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ نے فرمایا: ﴿وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ (اور انہوں نے اپنی قوم کو ہلاکت کے گھر میں اتار دیا)؟“ فرمایا: ”انہیں چھوڑ دو، تمہیں ان سے کفایت کر دی گئی ہے“، اس نے پوچھا: ”ذوالقرنین کون تھے؟“ آپ نے فرمایا: ”وہ ایک ایسے شخص تھے جنہیں اللہ نے ایک نافرمان اہل کتاب قوم کی طرف مبعوث کیا، ان کے اسلاف حق پر تھے لیکن بعد والوں نے شرک کیا، دین میں بدعتیں نکالیں اور خود ساختہ طریقے ایجاد کیے، یہ وہ لوگ تھے جو باطل میں تگ و دو کرتے اور سمجھتے کہ وہ حق پر ہیں، وہ گمراہی میں کوششیں کرتے اور گمان کرتے کہ وہ ہدایت پر ہیں، پس ان کی دنیاوی زندگی کی تمام کوششیں ضائع ہو گئیں حالانکہ وہ سمجھتے رہے کہ وہ بہت اچھے کام کر رہے ہیں“، پھر آپ نے آواز بلند کر کے فرمایا: ”اور کل نہروان والے (خوارج) بھی ان سے دور نہیں ہوں گے“، ابن کواء نے کہا: ”اب میں مزید کوئی سوال نہیں کروں گا اور آپ کے سوا کسی کی پیروی نہیں کروں گا“، آپ نے فرمایا: ”اگر یہ اختیار تمہارے پاس ہے تو ایسا ہی کرو“، اسے احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔ نیز اسحاق بن راہویہ نے اسے خالد بن عرعرہ کے طریق سے روایت کیا ہے کہ جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تو میں سخت خوفزدہ ہوا اور لوگوں میں تلواریں میانوں سے باہر آچکی تھیں، میں گھر میں بیٹھ رہا، پھر ایک ضرورت کے تحت بازار نکلا تو دیکھا کہ قصر کے سائے میں تقریباً چالیس افراد بیٹھے ہیں اور دروازے پر ایک زنجیر لٹکی ہے، میں نے اندر جانا چاہا تو دربان نے روکا لیکن لوگوں نے کہا اسے آنے دو، میں اندر داخل ہوا تو وہاں معززین موجود تھے، اتنے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ ایک خوبصورت لباس (حلہ) میں تشریف لائے، آپ نے قمیص اور عمامہ نہیں پہنا ہوا تھا، آپ نے سلام کیا اور بیٹھ گئے، میرے علاوہ وہاں سب لوگ آپ سے واقف تھے، آپ نے فرمایا: ”مجھ سے جو چاہو پوچھو، لیکن صرف وہ سوال کرنا جو نفع دے اور جس میں نقصان نہ ہو“، ایک شخص نے عرض کیا: ”آپ نے خود دعوت دی ہے اس لیے میں پوچھتا ہوں، الذاریات کیا ہے؟“ پھر مکمل حدیث ذکر کی، اس کا کچھ حصہ سورہ ذاریات کی تفسیر میں گزر چکا ہے۔
[6682] زید بن اسلم یا محمد بن منکدر رحمہما اللہ (راوی حماد کو اس نام میں شک ہے) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”اے علی! تم دروازہ سنبھالو اور کسی کو میرے پاس داخل نہ ہونے دینا، کیونکہ میرے پاس فرشتوں کے کچھ مہمان آئے ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے رب سے میری زیارت کی اجازت مانگی تھی۔“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دروازہ پکڑ لیا، اتنے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور اجازت طلب کرتے ہوئے کہا: ”اے علی! میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت طلب کرو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے (ابھی) اجازت نہیں ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ یہ گمان کرتے ہوئے واپس لوٹ گئے کہ شاید یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی ناراضگی کی وجہ سے ہے، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے صبر نہ ہو سکا اور وہ دوبارہ واپس آئے اور کہا: ”میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگو۔“ انہوں نے پھر کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیوں؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اس لیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فرشتوں کے کچھ مہمان موجود ہیں جنہوں نے اپنے رب سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اجازت مانگی تھی۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اے علی! وہ کتنے ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”تین سو ساٹھ فرشتے ہیں۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دروازہ کھولنے کا حکم دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! علی نے مجھے بتایا ہے کہ فرشتوں کے کچھ مہمانوں نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ سے آپ کی زیارت کی اجازت مانگی تھی، اور اے اللہ کے رسول! انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا کہ ان کی تعداد تین سو ساٹھ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے انہیں مہمانوں کے بارے میں بتایا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، اے اللہ کے رسول!“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اور کیا تم نے انہیں ان کی تعداد بھی بتائی تھی؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے علی! وہ کتنے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”تین سو ساٹھ فرشتے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تمہیں یہ کیسے معلوم ہوا؟“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں نے تین سو ساٹھ (مختلف) آوازیں سنی تھیں، جس سے میں جان گیا کہ وہ تین سو ساٹھ فرشتے ہیں۔“ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر (دستِ مبارک) مارا اور فرمایا: «يَا عَلِيُّ زَادَكَ اللَّهُ إِيمَانًا وَعِلْمًا» ”اے علی! اللہ تمہارے ایمان اور علم میں اضافہ فرمائے۔“ اس حدیث کو حارث بن ابی اسامہ نے عبد الرحیم بن واقد سے روایت کیا ہے، اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6681]
تخریج الحدیث: «رواه الحارث بن أبي أسامة، عن عبد الرحيم بن واقد، وهو ضعيف»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الرحيم بن واقد الخراساني
👤←👥الحارث بن محمد بن أبي أسامة
Newالحارث بن محمد بن أبي أسامة ← عبد الرحيم بن واقد الخراساني
الحافظ الصدوق العالم
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← الحارث بن محمد بن أبي أسامة
أحد العشرة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← علي بن أبي طالب
أحد العشرة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← علي بن أبي طالب
أحد العشرة
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← علي بن أبي طالب
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← عمر بن الخطاب
أحد العشرة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← علي بن أبي طالب
أحد العشرة
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← علي بن أبي طالب
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← عمر بن الخطاب
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← عمر بن الخطاب
أحد العشرة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← علي بن أبي طالب
أحد العشرة
👤←👥عمر بن الخطاب
Newعمر بن الخطاب ← علي بن أبي طالب
أمير المؤمنين مشهور جم المناقب
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← عمر بن الخطاب
أحد العشرة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← علي بن أبي طالب
أحد العشرة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← علي بن أبي طالب
أحد العشرة
👤←👥محمد بن المنكدر
Newمحمد بن المنكدر ← علي بن أبي طالب
ثقة فاضل
👤←👥زيد بن أسلم
Newزيد بن أسلم ← محمد بن المنكدر
ثقة عالم ، وكان يرسل
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← زيد بن أسلم
أحد العشرة
👤←👥عثمان بن عفان
Newعثمان بن عفان ← علي بن أبي طالب
أحد السابقين الأولين والخلفاء الأربعة ، والعشرة المبشرة
👤←👥إسحاق ابن راهويه
Newإسحاق ابن راهويه ← عثمان بن عفان
ثقة حافظ مجتهد
👤←👥أحمد بن منيع البغوي
Newأحمد بن منيع البغوي ← إسحاق ابن راهويه
ثقة حافظ
👤←👥عبد الله بن مسعود
Newعبد الله بن مسعود ← أحمد بن منيع البغوي
من السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← عبد الله بن مسعود
أحد العشرة
👤←👥زاذان الكندي
Newزاذان الكندي ← علي بن أبي طالب
صدوق يرسل
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 6681 in Urdu