🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1855. باب ما جاء في الخوف والرجاء
خوف اور امید کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7094
وَعَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ شَجَرَةٍ فَهَاجَتِ الرِّيحُ، فَوَقَعَ مَا كَانَ فِيهَا مِنْ وَرَقٍ نَخِرٍ، وَبَقِيَ مَا كَانَ فِيهَا مِنْ وَرَقٍ أَخْضَرَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مَثَلُ هَذِهِ الشَّجَرَةِ؟ قَالَ الْقَوْمُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ، قَالَ: مَثَلُهَا مَثَلُ الْمُؤْمِنِ إِذَا اقْشَعَرَّ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ، وَقَعَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ وَبَقِيَتْ لَهُ حَسَنَاتُهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ بِلَفْظٍ وَاحِدٍ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَأَبُو الشَّيْخِ بْنُ حَيَّانَ فِي كِتَابِ الثَّوَابِ بِلَفْظِ: "إِذَا اقْشَعَرَّ جِلْدُ الْعَبْدِ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ تَحَاتَّتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ كَمَا تَحَاتَّتْ عَنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ الْيَابِسَةِ وَرَقُهَا".
سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک درخت کے نیچے تشریف فرما تھے کہ اتنے میں تیز ہوا چلی، جس کی وجہ سے اس درخت کے وہ تمام پتے جھڑ گئے جو بوسیدہ ہو چکے تھے جبکہ سرسبز پتے اپنی جگہ باقی رہے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اس درخت کی مثال کیا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہی بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس کی مثال اس مؤمن کی سی ہے کہ جب وہ اللہ کے خوف سے لرز اٹھتا ہے تو اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں اور اس کی نیکیاں محفوظ رہ جاتی ہیں۔“ اسے امام ابو یعلی موصلی اور امام بیہقی نے یکساں الفاظ کے ساتھ ایک ضعیف سند سے روایت کیا ہے، جبکہ امام بزار اور ابو الشیخ بن حیان نے کتاب الثواب میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”جب اللہ کے ڈر سے بندے کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں تو اس کے گناہ اس طرح جھڑنے لگتے ہیں جیسے اس خشک درخت کے پتے جھڑتے ہیں۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المواعظ/حدیث: 7094]
تخریج الحدیث: «رواه أبو يعلى الموصلي والبيهقي بلفظ واحد بسند ضعيف»
«أخرجه مسند البزار برقم: 1322، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18217، 18218»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥البزارالحافظ
👤←👥البيهقي
Newالبيهقي ← البزار
بورك له في علمه لحسن قصده وقوة فهمه وحفظه
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← البيهقي
ثقة مشهور
👤←👥العباس بن عبد المطلب عم رسول الله
Newالعباس بن عبد المطلب عم رسول الله ← أبو يعلى الموصلي
صحابي مشهور
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7094 in Urdu