🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1953. باب ستكون فتن كقطع الليل المظلم
عنقریب اندھیری رات کے ٹکڑوں جیسے فتنے ہوں گے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7461
وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "اتُّهِمَ الْأَمِينُ وَاؤْتُمِنَ غَيْرُ الْأَمِينِ، وَكُذِّبَ الصَّادِقُ، وَصُدِّقَ الْكَاذِبُ، وَأَنَاخَ بِكُمُ (الشُّرْفُ الْجُونُ) قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا الشُّرْفُ الْجُونُ؟ قَالَ: فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لَهُ.
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ بِلَفْظِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ، لَضَحِكْتُمْ قَلِيلًا، وَلَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا، يَظْهَرُ النِّفَاقُ، وَتَرْتَفِعُ الْأَمَانَةُ، وَتُقْبَضُ الرَّحْمَةُ، وَيُتَّهَمُ الْأَمِينُ، وَيُؤْتَمَنُ غَيْرُ الْأَمِينِ، أَنَاخَ بِكُمُ الشُّرْفُ الْجُونُ... " فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امانت دار پر تہمت لگائی جائے گی اور بددیانت کو امانت دار سمجھا جائے گا، سچے کو جھٹلایا جائے گا اور جھوٹے کی تصدیق کی جائے گی، اور تم پر «الشُّرْفُ الْجُونُ» (سیاہ اونٹنیوں کی مانند فتنے) آ کر ڈیرے ڈال دیں گے۔“ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ «الشُّرْفُ الْجُونُ» کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہیں۔“ اسے محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں اور امام حاکم نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم وہ جان لیتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ؛ نفاق ظاہر ہو جائے گا، امانت اٹھ جائے گی، رحمت سلب کر لی جائے گی، امانت دار پر تہمت لگائی جائے گی، بددیانت کو امانت دار بنا لیا جائے گا اور تم پر «الشُّرْفُ الْجُونُ» آ کر ڈیرے ڈال دیں گے...“ (پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی)۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7461]

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥الحاكمإمام صدوق
👤←👥ابن حبان
Newابن حبان ← الحاكم
كان من أئمة زمانه، رأسا في معرفة الحديث
👤←👥ابن أبي عمر العدني
Newابن أبي عمر العدني ← ابن حبان
صدوق ، صنف المسند ، وكان لازم ابن عيينة ، لكن قال أبو حاتم : كانت فيه غفلة
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7461 in Urdu