🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1991. باب ما جاء في المهدي
مہدی کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7621
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَكُونُ اخْتَلَافٌ عِنْدَ مَوْتِ خَلِيفَةٍ، فَيَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَّةَ فَيَأْتِيهِ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ، فَيُخْرِجُونَهُ وَهُوَ كَارِهٌ، فَيُبَايِعُهُمْ بَيْنَ الرُّكْنِ وَالْمَقَامِ، فَيَبْعَثُونَ إِلَيْهِ جَيْشًا مِنَ الشَّامِ، فَإِذَا كَانُوا بِالْبَيْدَاءِ خُسِفَ بِهِمْ، فَإِذَا بَلَغَ النَّاسَ ذَلِكَ، أَتَاهُ أَبْدَالُ الشَّامِ، وَعَصَائِبُ أَهْلِ الْعِرَاقِ فَيُبَايِعُونَهُ، وَيَنْشَأُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ، أَخْوَالُهُ مِنْ كَلْبٍ، فَيَبْعَثُ إِلَيْهِمْ بَعْثًا - أَوْ قَالَ: جَيْشًا فِيهِمْ مُؤْمِنُهُمْ وَيَظْهَرُونَ عَلَيْهِمْ، فَيَقْسِمُ بَيْنَ النَّاسِ فِيهِمْ، وَيَعْمَلُ فِيهِمْ بِسُنَّةِ نَبِيِّهِمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُلْقِي الْإِسْلَامُ بِجِرَانِهِ إِلَى الْأَرْضِ يَمْكُثُ سَبْعَ سِنِينَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ وَعَنْهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک خلیفہ کی وفات کے وقت اختلاف رونما ہو گا، پس مدینہ کا رہنے والا قریش کا ایک شخص مکہ کی طرف نکل بھاگے گا، پھر مکہ کے کچھ لوگ اس کے پاس آئیں گے اور اسے (امامت کے لیے) اس کی ناگواری کے باوجود باہر نکال لائیں گے، پھر وہ رکنِ یمانی اور مقامِ ابراہیم کے درمیان اس سے بیعت کریں گے، اس کے مقابلے کے لیے شام سے ایک لشکر بھیجا جائے گا لیکن جب وہ مقامِ بیداء پر پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا، جب لوگ یہ منظر دیکھ لیں گے تو ان کے پاس شام کے ابدال اور اہل عراق کی جماعتیں آئیں گی اور ان سے بیعت کریں گی، پھر قریش کا ایک اور شخص نمودار ہو گا جس کے ننھیال قبیلہ بنو کلب سے ہوں گے، وہ ان کی طرف ایک لشکر بھیجے گا، پس وہ ان پر غلبہ پا لیں گے، پھر وہ لوگوں میں اموال تقسیم کریں گے اور ان میں ان کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے مطابق عمل پیرا ہوں گے اور اسلام زمین پر اپنی گردن ٹکا دے گا (یعنی پوری طرح مستحکم ہو جائے گا) اور وہ سات سال تک قیام کریں گے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے روایت کیا ہے اور ان کے واسطے سے امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں اس کی تخریج کی ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7621]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4286، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25695، وأخرجه فتح الباري برقم: 6691، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20769، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8377، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1175، 9455، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6757»

الحكم على الحديث:
الحديث صحيح من طريق آخر


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥ابن حبانكان من أئمة زمانه، رأسا في معرفة الحديث
👤←👥أبو يعلى الموصلي
Newأبو يعلى الموصلي ← ابن حبان
ثقة مشهور
👤←👥هند بنت أبي أمية زوج رسول الله
Newهند بنت أبي أمية زوج رسول الله ← أبو يعلى الموصلي
أم المؤمنين
Ithaf al-Khiyarah al-Maharah bi-Zawa’id al-Masanid al-‘Asharah Hadith 7621 in Urdu