الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
160. فَضَائِلُ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ
سیدنا علی علیہ السلام کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 1012
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: نَا مَعْمَرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عِرَارٍ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ عَلِيٍّ ، وَعُثْمَانَ ، فَقَالَ: أَمَّا عَلِيٌّ ، فَهَذَا بَيْتُهُ، لَا أُحَدِّثُكَ عَنْهُ بِغَيْرِهِ، وَأَمَّا عُثْمَانُ ، فَإِنَّهُ أَذْنَبَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ ذَنْبًا عَظِيمًا فَغَفَرَهُ لَهُ، وَأَذْنَبَ فِيمَا بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ ذَنْبًا صَغِيرًا فَقَتَلْتُمُوهُ.
علاء بن عرار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رہی بات سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی، تو یہ (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں کے درمیان) ان کا گھر ہے، میں تمہیں ان کے بارے میں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں بتاؤں گا؛ اور رہی بات سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی، تو انہوں نے اپنے اور اللہ عزوجل کے درمیان ایک بڑا گناہ کیا تھا تو اللہ نے انہیں معاف فرما دیا، اور انہوں نے تمہارے اور اپنے درمیان ایک معمولی سی خطا کی تو تم لوگوں نے انہیں قتل کر دیا۔“ [فضائل الصحابة/أخبار أمير المؤمنين علي بن أبي طالب وزهده رضوان الله عليه/حدیث: 1012]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. .»
«خصائص علي للنسائي: ص:28»
«خصائص علي للنسائي: ص:28»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Fada'il al-Sahabah Hadith 1012 in Urdu
علي بن أبي طالب ← عثمان بن عفان