الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
335. (بَابُ اهْتِزَازِ الْعَرْشِ لِمَوْتِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ)
(سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی وفات پر عرش کے لرز اٹھنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1489
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ، قَالَ: أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: حَدَّثَنِي عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَامَ حِينَ أَمْسَى فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ جَاءَهُ جِبْرِيلُ أَوْ قَالَ: مَلَكٌ فَقَالَ: مَنْ رَجُلٌ مِنْ أُمَّتِكَ مَاتَ اللَّيْلَةَ اسْتَبْشَرَ بِمَوْتِهِ أَهْلُ السَّمَاءِ؟، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا أَنَّ سَعْدَ بْنَ مُعَاذٍ أَمْسَى دَنِفًا مَا فَعَلَ سَعْدٌ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ قُبِضَ، وَجَاءَ قَوْمُهُ فَاحْتَمَلُوهُ إِلَى دَارِهِمْ قَالَ: فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ صَلَاةَ الصُّبْحِ، ثُمَّ خَرَجَ وَخَرَجَ النَّاسُ مَشْيًا حَتَّى إِنَّ شُسُوعَ نِعَالِهِمْ تَقَطَّعُ مِنْ أَرْجُلِهِمْ وَإِنَّ أَرْدِيَتَهُمْ تَسْقُطُ مِنْ عَوَاتِقِهِمْ، فَقَالَ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ _ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _ قَدْ بَتَتَّ النَّاسَ مَشْيًا قَالَ: "إِنِّي أَخْشَى أَنْ تَسْبِقَنَا إِلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ كَمَا سَبَقَتْنَا إِلَى حَنْظَلَةَ".
عاصم بن عمر بن قتادہ انصاری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شام کے وقت سو گئے، پھر جب بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جبریل علیہ السلام آئے یا انہوں نے کہا کہ ایک فرشتہ آیا اور اس نے دریافت کیا: ”آپ کی امت کا وہ کون سا مرد ہے جو آج رات فوت ہوا ہے جس کی موت پر آسمان والوں نے خوشی منائی ہے؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس کا علم نہیں، سوائے اس کے کہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ شام کے وقت جاں بلب تھے، سعد کا کیا ہوا؟“ لوگوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ان کی روح قبض کر لی گئی ہے، اور ان کی قوم کے لوگ آئے اور انہیں اٹھا کر اپنے گھر لے گئے ہیں۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (تیزی سے) نکلے اور لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پیدل ہی روانہ ہوئے، یہاں تک کہ (تیزیِ رفتار کی وجہ سے) ان کے جوتوں کے تسمے ان کے پاؤں سے ٹوٹنے لگے اور ان کی چادریں ان کے کندھوں سے گرنے لگیں، تو کسی کہنے والے نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے تو (تیز رفتاری سے) لوگوں کو تھکا دیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں فرشتے ہم سے پہلے ان تک نہ پہنچ جائیں، جس طرح وہ سیدنا حنظلہ رضی اللہ عنہ کے معاملے میں ہم سے سبقت لے گئے تھے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل سعد بن معاذ رحمه الله/حدیث: 1489]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: مرسل رجاله ثقات . .»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2»
«الطبقات الكبرى لابن سعد: 421/3؛ والمتن صحيح؛ انظر: صحيح البخاري: 556/1»
«أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2»
«الطبقات الكبرى لابن سعد: 421/3؛ والمتن صحيح؛ انظر: صحيح البخاري: 556/1»
الحكم على الحديث:
مرسل، رجاله ثقات
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥سعد بن معاذ | شهد بدرا | |
👤←👥عاصم بن عمر الظفري عاصم بن عمر الظفري ← سعد بن معاذ | ثقة | |
👤←👥محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي ← عاصم بن عمر الظفري | صدوق له أوهام | |
👤←👥يزيد بن هارون يزيد بن هارون ← محمد بن عمرو بن علقمة بن وقاص الليثي | ثقة متقن عابد . | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← يزيد بن هارون | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 1489 in Urdu
عاصم بن عمر الظفري ← سعد بن معاذ