🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
531. (بَابُ شُهُودِ الْعَبَّاسِ بَيْعَةَ الْعَقَبَةِ)
(بیعتِ عقبہ میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی موجودگی کا بیان)۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1764
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ عَامِرٍ، قَالَ: انْطَلَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ الْعَبَّاسُ عَمُّهُ إِلَى السَّبْعِينَ مِنَ الْأَنْصَارِ عِنْدَ الْعَقَبَةِ تَحْتَ الشَّجَرَةِ، فَقَالَ: "لَيَتَكَلَّمْ مُتَكَلِّمُكُمْ وَلَا يُطِلِ الْخُطْبَةَ فَإِنَّ عَلَيْكُمْ مِنَ الْمُشْرِكِينَ عَيْنًا وَإِنْ يَعْلَمُوا بِكُمْ يَفْضَحُوكُمْ"، فَقَالَ قَائِلُهُمْ، وَهُوَ أَبُو إِمَامَةَ سَلْ يَا مُحَمَّدُ لِرَبِّكَ مَا شِئْتَ، سَلْ لِنَفْسِكَ وَلِأَصْحَابِكَ مَا شِئْتَ، ثُمَّ أَخْبِرْنَا مَا لَنَا مِنَ الثَّوَابِ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَعَلَيْكُمْ إِذَا فَعَلْنَا ذَاكَ؟ قَالَ: "أَسْأَلُكُمْ لِرَبِّي أَنْ تَعْبُدُوهُ، وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَسْأَلُكُمْ لِنَفْسِي وَلِأَصْحَابِي أَنْ تُؤْوُونَا وَتَنْصُرُونَا وَتَمْنَعُونَا مِمَّا مَنَعْتُمْ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ" قَالُوا: فَمَا لَنَا إِذَا فَعَلْنَا ذَلِكَ؟ قَالَ: "لَكُمُ الْجَنَّةُ" قَالُوا: فَلَكَ ذَاكَ.
عامر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مقامِ عقبہ میں درخت کے نیچے موجود ستر انصاریوں کے پاس تشریف لے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا کوئی نمائندہ گفتگو کرے اور خطبہ طویل نہ کرے، کیونکہ تم پر مشرکین کی طرف سے جاسوس مقرر ہیں، اور اگر انہیں تمہارا پتہ چل گیا تو وہ تمہیں رسوا (اور جانی نقصان سے دوچار) کر دیں گے۔“ ان کے بات کرنے والے، اور وہ سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ تھے، نے عرض کی: ”اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ اپنے رب کے لیے جو چاہیں ہم سے مانگ لیں، اور اپنی ذات اور اپنے صحابہ کے لیے جو چاہیں مانگ لیں، پھر ہمیں بتائیے کہ اگر ہم یہ سب کریں تو اللہ عزوجل کے ہاں اور آپ کی طرف سے ہمارا کیا اجر ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اپنے رب کے لیے تم سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ تم اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور اپنے لیے اور اپنے صحابہ کے لیے یہ مانگتا ہوں کہ تم ہمیں پناہ دو، ہماری مدد کرو اور جن چیزوں سے اپنی جانوں کا دفاع کرتے ہو ان سے ہمارا بھی دفاع کرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”اگر ہم یہ کر لیں تو ہمیں کیا ملے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے جنت ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”تو آپ کے لیے یہی (منظور) ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أبي الفضل العباس بن عبد المطلب عم رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1764]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: مرسل رجاله ثقات. وأخرجه أحمد في المسند (٤: ١١٩) بهذا الإسناد وابن سعد (٤: ٩) والبيهقي في الدلائل (٢: ١٨٨، ١٨٩) من طريقين عن زكريا وفي الطريق الثاني عند ابن سعد زيادة قول الشعبي الآتي في ١٧٦٦. والدولابي في الكنى (١: ١٣) من طريق سفيان عن ابن أبي خالد عن الشعبي. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16630، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 9887، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 45/3»
«المستدرك علي الصحيحين للحاكم: 322/3»

الحكم على الحديث:
مرسل، رجاله ثقات


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥العباس بن عبد المطلب عم رسول اللهصحابي مشهور
👤←👥يحيى بن زكريا بن أبي زائدة
Newيحيى بن زكريا بن أبي زائدة ← العباس بن عبد المطلب عم رسول الله
ثقة متقن
👤←👥أحمد بن حنبل
Newأحمد بن حنبل ← يحيى بن زكريا بن أبي زائدة
ثقة حافظ فقيه حجة
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل
Newعبد الله بن أحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل
ثقة
Fada'il al-Sahabah Hadith 1764 in Urdu