الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. مَا رُوِيَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ جَاءَ لِيَسْتَأْذِنَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ائْذَنْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ
اس روایت کا بیان کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ اجازت لینے آئے تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”انہیں اجازت دو اور جنت کی خوشخبری دو“۔
حدیث نمبر: 300
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ الْبِرْتِيُّ، قَثَنَا بِشْرُ بْنُ عُبَيْسِ بْنِ مَرْحُومٍ ، قَثَنَا النَّضْرُ بْنُ عَرَبِيٍّ الْكُوفِيُّ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " فِي السَّمَاءِ مَلَكَانِ، أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ، وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِاللِّينِ، وَكُلٌّ مُصِيبٌ: أَحَدُهُمَا جِبْرِيلُ، وَالْآخَرُ مِيكَائِيلُ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، وَنَبِيَّانِ أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِاللِّينِ، وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ، وَكُلٌّ مُصِيبٌ إِبْرَاهِيمُ وَنُوحٌ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ، وَلِي صَاحِبَانِ، أَحَدُهُمَا يَأْمُرُ بِاللِّينِ، وَالْآخَرُ يَأْمُرُ بِالشِّدَّةِ، وَكُلٌّ مُصِيبٌ "، وَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ ، وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا.
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آسمان میں دو فرشتے ہیں، ان میں سے ایک سختی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا نرمی کا، اور دونوں ہی حق پر ہیں: وہ جبریل اور میکائیل علیہما السلام ہیں۔ اور دو نبی ہیں، ان میں سے ایک نرمی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا سختی کا، اور دونوں ہی حق پر ہیں: وہ ابراہیم اور نوح علیہما السلام ہیں۔ اور میرے بھی دو ساتھی ہیں، ان میں سے ایک نرمی کا حکم دیتا ہے اور دوسرا سختی کا، اور دونوں ہی حق پر ہیں“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کا ذکر فرمایا۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 300]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: هارون بن سفيان لم أجده . .»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14344، 14345»
«المآثور بماثور الخطاب للديلمي: 135/3؛ رقم: 4365؛ تاريخ دمشق لابن عساكر: 60/44»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14344، 14345»
«المآثور بماثور الخطاب للديلمي: 135/3؛ رقم: 4365؛ تاريخ دمشق لابن عساكر: 60/44»
الحكم على الحديث:
ضعيف
الرواة الحديث:
Fada'il al-Sahabah Hadith 300 in Urdu
أبو بكر الصديق ← عمر بن الخطاب