الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. (بَابُ حِصَارِ عُثْمَانَ وَمَا قَالَهُ يَوْمَ الدَّارِ)
(سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے محاصرے اور یومِ دار میں ان کے فرمودات کا بیان)۔
حدیث نمبر: 767
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، قَثَنَا أَبِي، سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: اسْتَشَارَنِي عُثْمَانُ وَهُوَ مَحْصُورٌ فَقَالَ: مَا تَرَى فِيمَا يَقُولُ الْمُغِيرَةُ بْنُ الْأَخْنَسِ؟ قُلْتُ: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ إِنَّمَا يُرِيدُونَ أَنْ تَخْلَعَ هَذَا الْأَمْرَ، وَتُخَلِّي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ، فَقُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ فَعَلْتَ أَمُخَلَّفٌ أَنْتَ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ هَلْ يَزِيدُونَ عَلَى أَنْ يَقْتُلُوكَ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَفَيَمْلِكُونَ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَإِنِّي لَا أَرَى أَنْ تُسِنَّ هَذِهِ السُّنَّةَ فِي الْإِسْلَامِ، كُلَّمَا اسْتَخَطُوا أَمِيرًا خَلَعُوهُ، وَلَا أَنْ تَخْلَعَ قَمِيصًا أَلْبَسَكَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس حال میں کہ وہ محصور تھے مجھ سے مشورہ طلب کیا اور فرمایا: ”مغیرہ بن اخنس رضی اللہ عنہ جو کہہ رہے ہیں، اس بارے میں تمہاری کیا رائے ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”وہ کیا کہتے ہیں؟“
انہوں نے فرمایا: ”ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ صرف یہ چاہتے ہیں کہ آپ اس معاملے (خلافت) سے دستبردار ہو جائیں اور اقتدار ان کے حوالے کر دیں۔“
میں نے عرض کیا: ”بھلا یہ بتائیے کہ اگر آپ نے ایسا کر دیا تو کیا آپ دنیا میں ہمیشہ کے لیے رہ جائیں گے؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“
میں نے عرض کیا: ”تو یہ بتائیے کہ اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو کیا وہ آپ کو قتل کرنے سے بڑھ کر بھی کچھ کر سکتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“
میں نے عرض کیا: ”تو کیا وہ جنت اور دوزخ کے مالک ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”نہیں۔“
میں نے عرض کیا: ”پھر میری رائے یہ ہے کہ آپ اسلام میں یہ طریقہ رائج نہ کریں کہ جب بھی لوگ کسی امیر سے ناراض ہوں تو اسے معزول کر دیں، اور نہ ہی آپ اس قمیص کو اتاریں جو اللہ عزوجل نے آپ کو پہنائی ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه/حدیث: 767]

تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. واخرجه ابن شبة في تاريخ المدينة (٢: ل ٣٧١) عن وهب بن جرير مثله وابن سعد (٣: ٦٦) عن عفان عن جرير. .»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 66/3»
«الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 66/3»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عثمان بن عفان | أحد السابقين الأولين والخلفاء الأربعة ، والعشرة المبشرة | |
👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب عبد الله بن عمر بن الخطاب ← عثمان بن عفان | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥نافع مولى ابن عمر نافع مولى ابن عمر ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة ثبت فقيه مشهور | |
👤←👥يعلى بن حكيم الثقفي يعلى بن حكيم الثقفي ← نافع مولى ابن عمر | ثقة . | |
👤←👥وهب بن جرير بن حازم وهب بن جرير بن حازم ← يعلى بن حكيم الثقفي | ثقة | |
👤←👥أحمد بن حنبل أحمد بن حنبل ← وهب بن جرير بن حازم | ثقة حافظ فقيه حجة | |
👤←👥عبد الله بن أحمد بن حنبل عبد الله بن أحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل | ثقة |
Fada'il al-Sahabah Hadith 767 in Urdu
عبد الله بن عمر بن الخطاب ← عثمان بن عفان