🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1020
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: وَكَّلَنِي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بِحِفْظِ زَكَاةِ رَمَضَانَ، فَأتَانِي آتٍ فَجَعَلَ يَحْثُو مِنَ الطَّعَام، فَأخَذْتُهُ فقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: إنِّي مُحْتَاجٌ، وَعَليَّ عِيَالٌ، وَبِي حَاجَةٌ شَدِيدَةٌ، فَخَلَّيْتُ عَنْهُ، فَأصْبَحْتُ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا هُريرة، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، شَكَا حَاجَةً وَعِيَالًا، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ. فَقَالَ: «أمَا إنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ» فَعَرَفْتُ أنَّهُ سَيَعُودُ، لقولِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَرَصَدْتُهُ، فَجاء يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ، فَقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: دَعْنِي فَإنِّي مُحْتَاجٌ، وَعَلَيَّ عِيَالٌ لاَ أعُودُ، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ، فَأصْبَحْتُ فَقَالَ لي رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أَبَا هُريرة، مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، شَكَا حَاجَةً وَعِيَالًا، فَرحِمْتُهُ فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ. فَقَالَ: «إنَّهُ قَدْ كَذَبَكَ وَسَيَعُودُ» فَرَصَدْتُهُ الثَّالثَة، فَجاء يَحْثُو مِنَ الطَّعَامِ فَأخَذْتُهُ، فَقُلتُ: لأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وهذا آخِرُ ثلاثِ مَرَّاتٍ أنَّكَ تَزْعُمُ أنَّكَ لاَ تَعُودُ! فَقَالَ: دَعْنِي فَإنِّي أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ يَنْفَعُكَ اللهُ بِهَا، قُلْتُ: مَا هُنَّ؟ قَالَ: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَةَ الكُرْسِيِّ، فَإنَّهُ لَنْ يَزَالَ عَلَيْكَ مِنَ الله حَافِظٌ، وَلاَ يَقْرَبُكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ، فَخَلَّيْتُ سَبِيلَهُ، فَأصْبَحْتُ، فَقَالَ لي رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا فَعَلَ أسِيرُكَ البَارِحَةَ؟» قُلْتُ: يَا رسول الله، زَعَمَ أنَّهُ يُعَلِّمُنِي كَلِمَاتٍ يَنْفَعُنِي اللهُ بِهَا، فَخَلَّيْتُ سَبيلَهُ، قَالَ: «مَا هِيَ؟» قُلْتُ: قَالَ لي: إِذَا أَوَيْتَ إِلَى فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَة الكُرْسِيِّ مِنْ أوَّلِهَا حَتَّى تَخْتِمَ الآية: ﴿اللهُ لاَ إلَهَ إِلاَّ هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ﴾ وقال لِي: لاَ يَزَالُ عَلَيْكَ مِنَ اللهِ حَافِظٌ، وَلَنْ يَقْرَبَكَ شَيْطَانٌ حَتَّى تُصْبِحَ. فَقَالَ النبيُّ - صلى الله عليه وسلم: «أمَا إنَّهُ قَدْ صَدَقَكَ وَهُوَ كَذُوبٌ، تَعْلَمُ مَنْ تُخَاطِبُ مُنْذُ ثَلاَثٍ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟» قُلْتُ: لاَ. قَالَ: «ذَاكَ شَيْطَانٌ» . رواه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے رمضان کی زکاۃ (صدقۂ فطر) کی حفاظت پر مقرر فرمایا، تو ایک آنے والا میرے پاس آیا اور غلے میں سے لپیں بھر بھر کر لینے لگا۔ میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤں گا۔ اس نے کہا: میں محتاج ہوں، مجھ پر بال بچوں (کا بوجھ) ہے اور مجھے سخت ضرورت ہے۔ تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے سخت ضرورت اور بال بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر آئے گا۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانے کی وجہ سے مجھے یقین ہو گیا کہ وہ پھر آئے گا، چنانچہ میں اس کی گھات میں رہا۔ وہ آیا اور غلے میں سے لپیں بھرنے لگا، میں نے کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤں گا۔ اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں محتاج ہوں اور مجھ پر بال بچوں (کا بوجھ) ہے، میں دوبارہ نہیں آؤں گا۔ تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اے ابوہریرہ! تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے سخت ضرورت اور بال بچوں کی شکایت کی تو مجھے اس پر رحم آگیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تم سے جھوٹ بولا ہے، اور وہ پھر آئے گا۔“ تو تیسری مرتبہ میں اس کی گھات میں رہا، وہ آیا اور غلے میں سے لپیں بھرنے لگا، تو میں نے اسے پکڑ لیا اور کہا: میں تجھے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جاؤں گا، اور یہ تیسری اور آخری مرتبہ ہے کہ تو کہتا ہے کہ دوبارہ نہیں آئے گا (پھر آ جاتا ہے)! اس نے کہا: مجھے چھوڑ دو، میں تمہیں چند کلمات سکھاتا ہوں جن کے ذریعے اللہ تمہیں نفع دے گا۔ میں نے کہا: وہ کیا ہیں؟ اس نے کہا: جب تم اپنے بستر پر (سونے کے لیے) جاؤ تو آیت الکرسی پڑھ لیا کرو، تو اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا، اور صبح تک شیطان تمہارے قریب نہیں آئے گا۔ تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے کل رات کے قیدی نے کیا کیا؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس نے کہا کہ وہ مجھے چند کلمات سکھائے گا جن کے ذریعے اللہ مجھے نفع دے گا، تو میں نے اسے چھوڑ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: اس نے مجھ سے کہا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو آیت الکرسی شروع سے آخر تک پڑھ لیا کرو: «اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ»، اور اس نے مجھ سے کہا: اللہ کی طرف سے تم پر ایک نگہبان مقرر رہے گا، اور صبح تک شیطان ہرگز تمہارے قریب نہیں آئے گا۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خبردار! اس نے تم سے سچ کہا ہے حالانکہ وہ بہت جھوٹا ہے۔ اے ابوہریرہ! کیا تم جانتے ہو کہ تین راتوں سے تم کس سے مخاطب ہو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شیطان تھا۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 3/ 132 - 133 (2311).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)


Riyad al-Salihin Hadith 1020 in Urdu