🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
183. باب الحث عَلَى سور وآيات مخصوصة
باب: مخصوص سورتوں اور آیتوں (کی تلاوت) کی ترغیب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1022
وعن ابنِ عَبَّاسٍ رضي الله عنهم: بَيْنَمَا جِبْريلُ - عليه السلام - قَاعِدٌ عِنْدَ النبي - صلى الله عليه وسلم - سَمِعَ نَقيضًا مِنْ فَوقِهِ، فَرَفَعَ رَأسَهُ، فَقَالَ: هَذَا بَابٌ مِنَ السَّمَاءِ فُتِحَ اليَوْمَ وَلَمْ يُفْتَحْ قَطٌّ إِلاَّ اليَوْمَ، فنَزلَ منهُ مَلكٌ، فقالَ: هذا مَلكٌ نَزلَ إلى الأرضِ لم ينْزلْ قطّ إلاّ اليومَ فَسَلَّمَ وقال: أبْشِرْ بِنُورَيْنِ أُوتِيتَهُمَا لَمْ يُؤتَهُمَا نَبيٌّ قَبْلَكَ: فَاتِحَةُ الكِتَابِ، وَخَواتِيمُ سُورَةِ البَقَرَةِ، لَنْ تَقْرَأَ بِحَرْفٍ مِنْهَا إِلاَّ أُعْطِيتَه. رواه مسلم.
«النَّقِيضُ» : الصَّوْتُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ جبریل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ انہوں نے اپنے اوپر سے ایک آواز سنی، تو انہوں نے اپنا سر اٹھایا اور کہا: یہ آسمان کا ایک دروازہ ہے جو آج کھولا گیا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں کھولا گیا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ اترا، تو انہوں نے کہا: یہ ایک فرشتہ ہے جو زمین پر اترا ہے، آج سے پہلے یہ کبھی نہیں اترا۔ اس (فرشتے) نے سلام کیا اور کہا: آپ کو دو نوروں کی خوشخبری ہو جو آپ کو عطا کیے گئے ہیں، آپ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دیے گئے: فاتحۃ الکتاب (سورۃ الفاتحہ) اور سورۃ البقرہ کی آخری آیتیں۔ آپ ان میں سے جو حرف بھی پڑھیں گے، وہ (جس چیز کی دعا ہے) آپ کو ضرور عطا کی جائے گی۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّقِيضُ»: آواز۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1022]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 198 (806) (254).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1022 in Urdu