الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. باب فضل الأذان
باب: اذان کی فضیلت
حدیث نمبر: 1035
وعن عبدِ الله بن عبدِ الرَّحْمانِ بن أَبي صَعصعة: أنَّ أَبَا سَعيد الخدريَّ - رضي الله عنه - قَالَ لَهُ: «إنِّي أرَاكَ تُحبُّ الغَنَمَ وَالبَادِيَةَ فَإذَا كُنْتَ في غَنَمِك - أَوْ بَادِيتِكَ - فَأذَّنْتَ للصَّلاَةِ، فَارْفَعْ صَوْتَكَ بِالنِّدَاءِ، فَإنَّهُ لا يَسْمَعُ مَدَى صَوْتِ المُؤذِّنِ جِنٌّ، وَلاَ إنْسٌ، وَلاَ شَيْءٌ، إِلاَّ شَهِدَ لَهُ يَومَ القِيَامَةِ» قَالَ أَبُو سَعيدٍ: سمعتُهُ مِنْ رَسولِ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه البخاري.
عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”میں دیکھتا ہوں کہ تم بکریوں اور جنگل (صحرا) کو پسند کرتے ہو، تو جب تم اپنی بکریوں - یا اپنے جنگل - میں ہو اور نماز کے لیے اذان دو تو اذان میں اپنی آواز بلند کرو، کیونکہ مؤذن کی آواز جہاں تک پہنچتی ہے، اسے جو بھی جن، انسان یا کوئی اور چیز سنتی ہے، وہ قیامت کے دن اس کے لیے گواہی دے گی۔“ سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1035]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1035]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 158 (609).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
Riyad al-Salihin Hadith 1035 in Urdu