الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
191. باب فضل صلاة الجماعة
باب: باجماعت نماز کی فضیلت
حدیث نمبر: 1066
وعنه، قَالَ: أَتَى النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - رَجُلٌ أعْمَى، فقَالَ: يا رَسُولَ اللهِ، لَيسَ لِي قَائِدٌ يَقُودُنِي إلى الْمَسْجِدِ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أَنْ يُرَخِّصَ لَهُ فَيُصَلِّي فِي بَيْتِهِ، فَرَخَّصَ لَهُ، فَلَّمَا وَلَّى دَعَاهُ، فَقَالَ لَهُ: «هَلْ تَسْمَعُ النِّدَاءَ بِالصَّلاَةِ؟» قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: «فَأجِبْ» . رواه مُسلِم.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک نابینا آدمی آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس کوئی رہنما نہیں جو مجھے مسجد تک لے آئے، اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ اسے رخصت دے دیں تاکہ وہ اپنے گھر میں نماز پڑھ لیا کرے، آپ نے اسے رخصت دے دی۔ پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر چلا تو آپ نے اسے بلایا اور اس سے فرمایا: ”کیا تم نماز کی اذان سنتے ہو؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو (اس کا) جواب دو (یعنی مسجد میں آؤ)۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1066]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1066]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 124 (653) (255).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1066 in Urdu