الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
222. باب فضل تعجيل الفطر وَمَا يفطر عَلَيْهِ، وَمَا يقوله بعد الإفطار
باب: افطار میں جلدی کرنے کی فضیلت، کس چیز سے افطار کیا جائے اور افطار کے بعد کیا کہا جائے
حدیث نمبر: 1234
وعن أَبي عطِيَّة، قَالَ: دَخَلْتُ أنَا وَمَسْرُوقٌ عَلَى عائشة رضي الله عنها، فَقَالَ لَهَا مَسْرُوق: رَجُلاَنِ مِنْ أصْحَابِ محَمَّدٍ - صلى الله عليه وسلم - كِلاَهُمَا لا يَألُو عَنِ الخَيْرِ؛ أحَدُهُمَا يُعَجِّلُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ، وَالآخَرُ يُؤَخِّرُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ؟ فَقَالَتْ: مَنْ يُعَجِّلُ المَغْرِبَ وَالإفْطَارَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللهِ - يعني: ابن مسعود - فَقَالَتْ: هكَذَا كَانَ رسولُ اللهِ يَصْنَعُ. رواه مسلم.
قَوْله: «لا يَألُو» أيْ: لاَ يُقَصِّرُ في الخَيْرِ.
قَوْله: «لا يَألُو» أيْ: لاَ يُقَصِّرُ في الخَيْرِ.
ابو عطیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں اور مسروق، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو مسروق نے ان سے کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے دو آدمی ہیں، دونوں ہی بھلائی میں کوئی کمی نہیں کرتے؛ ان میں سے ایک مغرب (کی نماز) اور افطار میں جلدی کرتا ہے، اور دوسرا مغرب اور افطار میں تاخیر کرتا ہے؟ تو انہوں نے پوچھا: مغرب اور افطار میں جلدی کون کرتا ہے؟ انہوں نے کہا: عبداللہ، یعنی ابن مسعود (رضی اللہ عنہ)۔ تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح کیا کرتے تھے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«لا يَألُو»: یعنی بھلائی میں کوتاہی نہیں کرتا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1234]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«لا يَألُو»: یعنی بھلائی میں کوتاہی نہیں کرتا۔ [رياض الصالحين/كتاب الفضائل/حدیث: 1234]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 131 - 132 (1099) (50).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1234 in Urdu