🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
264. باب تحريم لعن إنسان بعينه أَوْ دابة
باب: کسی متعین انسان یا جانور پر لعنت کرنے کی حرمت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1553
وعن أَبي الدرداءِ - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يَكُونُ اللَّعَانُونَ شُفَعَاءَ، وَلاَ شُهَدَاءَ يَوْمَ القِيَامَةِ» . رواه مسلم.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہت لعنت کرنے والے قیامت کے دن نہ سفارش کرنے والے ہوں گے اور نہ گواہ۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1553]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 24 (2598) (85).
وضاحت: «وَلَا شُهَدَاءَ يَوْمَ القِيَامَةِ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس کا معنی یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن اس وقت سفارش نہیں کریں گے جب مومن اپنے ان بھائیوں کے حق میں سفارش کریں گے جو جہنم کے مستحق ہو چکے ہوں گے۔ اور (ولا شہداء) کے بارے میں تین اقوال ہیں: سب سے صحیح اور مشہور یہ ہے کہ وہ قیامت کے دن امتوں پر اس بات کے گواہ نہیں ہوں گے کہ ان کے رسولوں نے انہیں پیغامات پہنچا دیے تھے۔ دوسرا: وہ دنیا میں گواہ نہیں ہوں گے، یعنی ان کے فسق کی وجہ سے ان کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی۔ تیسرا: انہیں شہادت یعنی اللہ کی راہ میں قتل ہونا نصیب نہیں ہوگا۔ (امام نووی نے) فرمایا: اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «لَعَّانًا» اور «لَعَّانُونَ» کثرت (مبالغے) کے صیغے سے اس لیے فرمایا کہ حدیث میں یہ مذمت اس شخص کے لیے ہے جو کثرت سے لعنت کرے، نہ کہ ایک آدھ بار کرنے والے کے لیے؛ اور اس لیے بھی کہ اس سے مباح لعنت بھی خارج ہو جاتی ہے، اور وہ وہ ہے جو شریعت میں وارد ہوئی ہے، جیسے: ظالموں پر اللہ کی لعنت، اللہ یہود و نصاریٰ پر لعنت کرے، اللہ بال جوڑنے والی اور گودنے والی پر لعنت کرے...“ (شرح صحیح مسلم للنووی 8/324)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 1553 in Urdu