🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
282. باب النهي عن تعذيب العبد والدابة والمرأة والولد بغير سبب شرعي أَوْ زائد عَلَى قدر الأدب
باب: غلام، جانور، بیوی اور بچے کو کسی شرعی سبب کے بغیر یا ادب سکھانے کی حد سے بڑھ کر سزا دینے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1608
وعنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - مَرَّ عَلَيْهِ حِمَارٌ قَدْ وُسِمَ في وَجْهِهِ، فَقَالَ:
«لَعَنَ اللهُ الَّذِي وَسَمَهُ» . رواه مسلم. وفي رواية لمسلم أَيضًا: نهى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَنِ الضَّرْبِ في الوَجْهِ، وَعَنِ الوَسْمِ في الوَجْهِ.
انہی (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک گدھا گزرا جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا تو آپ نے فرمایا: ”اللہ اس شخص پر لعنت کرے جس نے اسے داغ لگایا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں یہ بھی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چہرے پر مارنے اور چہرے پر داغ لگانے سے منع فرمایا۔ [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1608]
وضاحت: صحیح مسلم میں یہ روایت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے ہے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے نہیں۔ (صحیح مسلم 2117)
یہ روایت (بھی) سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے۔ (صحیح مسلم 2116)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم ٢١١٦، ٢١١٧ من حديث جابر)


Riyad al-Salihin Hadith 1608 in Urdu