الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
303. باب النَّهي عن إتيان الكُهّان والمنجِّمين والعُرَّاف وأصحاب الرمل والطوارق بالحصى وبالشعير ونحو ذلك
باب: کاہنوں، نجومیوں، عرّافوں (غیب کی خبریں بتانے والوں)، رمل والوں اور کنکریوں اور جَو وغیرہ سے فال نکالنے والوں کے پاس جانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 1669
وعن صَفِيَّةَ بِنتِ أبي عُبيدٍ، عن بعض أزواجِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - ورَضِيَ اللهُ عنها، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قال: «مَنْ أَتَى عَرَّافًا فَسَأَلَهُ عنْ شَيْءٍ فَصَدَّقَهُ، لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلاَةٌ أرْبَعِينَ يَومًا» . رواه مسلم.
صفیہ بنت ابی عبید رحمہا اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے کسی زوجہ ـ رضی اللہ عنہا ـ سے روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی عرّاف (غیب کی خبریں بتانے والے) کے پاس جائے اور اس سے کسی چیز کے بارے میں پوچھے اور اس کی تصدیق کرے تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1669]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1669]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 37 (2230) (125).
وضاحت: «عَرَّافًا» : عرّاف سے مراد نجومی یا (اٹکل سے) اندازے لگانے والا ہے جو علمِ غیب کا دعویٰ کرتا ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے لیے خاص کر رکھا ہے۔ (النہایہ 3/442)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
Riyad al-Salihin Hadith 1669 in Urdu