الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
310. باب كراهة الخصومة في المسجد ورفع الصوت فِيهِ ونشد الضالة والبيع والشراء والإجارة ونحوها من المعاملات
باب: مسجد میں جھگڑا کرنے، آواز بلند کرنے، گمشدہ چیز کا اعلان کرنے، اور خرید و فروخت، اجرت اور اس جیسے دیگر معاملات کی کراہت
حدیث نمبر: 1700
وعن السائبِ بن يزيد الصحابي - رضي الله عنه - قَالَ: كُنْتُ في المَسْجِدِ فَحَصَبَنِي رَجُلٌ، فَنَظَرْتُ فَإذَا عُمَرُ بْنُ الخَطَّابِ - رضي الله عنه - فَقَالَ: اذْهَبْ فَأتِنِي بِهذَينِ، فَجِئْتُهُ بِهِمَا، فَقَالَ: مِنْ أيْنَ أَنْتُمَا؟ فَقَالاَ: مِنْ أهْلِ الطَّائِفِ، فَقَالَ: لَوْ كُنْتُمَا مِنْ أهْلِ البَلَدِ، لأَوْجَعْتُكُمَا، تَرْفَعَانِ أصْوَاتَكُمَا في مَسْجِدِ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم! رواه البخاري.
سیدنا سائب بن یزید صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں مسجد میں تھا کہ ایک آدمی نے مجھے کنکری ماری، میں نے دیکھا تو وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے، انہوں نے فرمایا: جاؤ اور ان دونوں کو میرے پاس لے آؤ، میں انہیں ان کے پاس لے آیا تو انہوں نے پوچھا: تم دونوں کہاں سے ہو؟ انہوں نے کہا: اہل طائف میں سے، آپ نے فرمایا: اگر تم اسی شہر (مدینہ) کے رہنے والے ہوتے تو میں تمہیں ضرور سزا دیتا، تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں اپنی آوازیں بلند کرتے ہو!
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1700]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1700]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 1/ 127 (470).
وضاحت: «فَحَصَبَنِي» : یعنی مجھے کنکری ماری۔ (فتح الباری 1/725)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
Riyad al-Salihin Hadith 1700 in Urdu