الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
311. باب نهي من أكل ثومًا أَوْ بصلًا أَوْ كراثًا أَوْ غيره مِمَّا لَهُ رائحة كريهة عن دخول المسجد قبل زوال رائحته إِلاَّ لضرورة
باب: جس نے لہسن، پیاز، گندنا یا کوئی اور بدبو والی چیز کھائی ہو اسے بدبو زائل ہونے سے پہلے مسجد میں داخل ہونے کی ممانعت، الا یہ کہ کوئی مجبوری ہو
حدیث نمبر: 1704
وعن عمر بن الخطاب - رضي الله عنه: أنَّه خَطَبَ يومَ الجُمُعَةِ فَقَالَ في خطبته: ثُمَّ إنَّكُمْ أَيُّهَا النَّاسُ تَأكُلُونَ شَجَرتَيْنِ مَا أرَاهُمَا إِلاَّ خَبِيثَتَيْن: البَصَلَ، وَالثُّومَ. لَقَدْ رَأَيْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - إِذَا وَجدَ ريحَهُمَا مِنَ الرَّجُلِ في المَسْجِدِ أَمَرَ بِهِ، فَأُخْرِجَ إِلَى البَقِيعِ، فَمَنْ أكَلَهُمَا، فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًا. رواه مسلم.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے جمعہ کے دن خطبہ دیا اور اپنے خطبے میں فرمایا: پھر اے لوگو! تم دو ایسے پودے کھاتے ہو جنہیں میں ناپسندیدہ (بدبودار) ہی سمجھتا ہوں: پیاز اور لہسن۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ مسجد میں کسی آدمی سے ان دونوں کی بو پاتے تو اس کے بارے میں حکم دیتے اور اسے بقیع کی طرف نکال دیا جاتا۔ پس جو انہیں کھائے وہ انہیں پکا کر (ان کی بو) ختم کر دے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1704]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب الأمور المنهي عنها/حدیث: 1704]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 2/ 81 (567) (78).
وضاحت: شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”پیاز اور لہسن حرام نہیں ہیں، انسان کے لیے انہیں کھانا جائز ہے، لیکن جب وہ انہیں کھائے تو نہ مسجد میں داخل ہو، نہ جماعت کے ساتھ نماز پڑھے اور نہ کسی علمی درس میں حاضر ہو؛ کیونکہ فرشتوں کو اس کی بری بو سے تکلیف ہوتی ہے۔“ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/291-292)
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 1704 in Urdu