الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. باب تعظيم حرمات المسلمين وبيان حقوقهم والشفقة عليهم ورحمتهم
باب: مسلمانوں کی حرمتوں کی تعظیم، ان کے حقوق کا بیان اور ان پر شفقت و رحمت
حدیث نمبر: 235
وعنه، قَالَ: قَالَ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَحَاسَدُوا، وَلاَ تَنَاجَشُوا، وَلاَ تَبَاغَضُوا، وَلاَ تَدَابَرُوا، وَلاَ يَبعْ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْع بَعْض، وَكُونُوا عِبَادَ الله إخْوَانًا، المُسْلِمُ أخُو المُسْلم: لاَ يَظْلِمُهُ، وَلا يَحْقِرُهُ، وَلاَ يَخْذُلُهُ، التَّقْوَى هاهُنَا - ويشير إِلَى صدره ثلاث مرات -- بحَسْب امْرىءٍ مِنَ الشَّرِّ أَنْ يَحقِرَ أخَاهُ المُسْلِمَ، كُلُّ المُسْلم عَلَى المُسْلم حَرَامٌ، دَمُهُ ومَالُهُ وعرْضُهُ» . رواه مسلم.
«النَّجْشُ» : أَنْ يزيدَ في ثَمَنِ سلْعَة يُنَادَى عَلَيْهَا في السُّوقِ وَنَحْوه، وَلاَ رَغْبَةَ لَهُ في شرَائهَا بَلْ يَقْصدُ أَنْ يَغُرَّ غَيْرَهُ، وهَذَا حَرَامٌ.
وَ«التَّدَابُرُ» : أَنْ يُعْرضَ عَنِ الإنْسَان ويَهْجُرَهُ وَيَجْعَلهُ كَالشَيءِ الَّذِي وَرَاء الظَّهْر وَالدُّبُر.

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دوسرے سے حسد نہ کرو، (خریدنے کی نیت کے بغیر) ایک دوسرے کے لیے بولی نہ بڑھاؤ، ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے، اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے: نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے حقیر جانتا ہے اور نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے۔ تقویٰ یہاں ہے — اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سینے کی طرف تین بار اشارہ فرما رہے تھے — کسی آدمی کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے۔ ہر مسلمان کا خون، اس کا مال اور اس کی عزت دوسرے مسلمان پر حرام ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«النَّجْشُ»: یہ ہے کہ بازار وغیرہ میں جس سامان کی بولی لگ رہی ہو اس کی قیمت بڑھائے، حالانکہ اسے خریدنے کی رغبت نہ ہو بلکہ اس کا مقصد دوسرے کو دھوکا دینا ہو، اور یہ حرام ہے۔
«وَالتَّدَابُرُ»: یہ ہے کہ انسان سے منہ پھیر لے، اسے چھوڑ دے اور اسے اس چیز کی طرح کر دے جو پیٹھ پیچھے ہوتی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 235]

تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 8/ 10 (2564) (32).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 235 in Urdu