🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
39. باب حق الجار والوصية بِهِ
باب: پڑوسی کا حق اور اس کے بارے میں (حسنِ سلوک کی) وصیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 305
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «واللهِ لاَ يُؤْمِنُ، وَاللهِ لاَ يُؤْمِنُ، وَاللهِ لاَ يُؤْمِنُ!» قِيلَ: مَنْ يَا رَسُول الله؟ قَالَ: «الَّذِي لاَ يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ!» . مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.
وفي رواية لمسلم: «لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ مَنْ لاَ يَأمَنُ جَارُهُ بَوَائِقَهُ» .
«البَوَائِقُ» : الغَوَائِلُ والشُّرُورُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں، اللہ کی قسم! وہ مومن نہیں۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں (اور تکلیفوں) سے محفوظ نہ ہو۔“
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہ ہو۔“
«البَوَائِقُ»: یعنی ہلاکت خیز آفتیں اور شرارتیں۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 305]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 8/ 12 عقيب (6016)، ومسلم 1/ 49 (46) (73).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 305 in Urdu