🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. باب فضل الجوع وخشونة العيش والاقتصار عَلَى القليل من المأكول والمشروب والملبوس وغيرها من حظوظ النفس وترك الشهوات
باب: بھوک، سادہ اور سخت زندگی، کھانے پینے، پہننے اور دیگر نفسانی لذتوں میں تھوڑے پر اکتفا کرنے اور خواہشات کو ترک کرنے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 507
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - إِذْ جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الأنْصَارِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أدْبَرَ الأَنْصَاريُّ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «يَا أخَا الأنْصَارِ، كَيْفَ أخِي سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ؟» فَقَالَ: صَالِحٌ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ يَعُودُهُ مِنْكُمْ؟» فَقَامَ وَقُمْنَا مَعَهُ، وَنَحْنُ بضْعَةَ عَشَرَ، مَا عَلَيْنَا نِعَالٌ، وَلاَ خِفَافٌ، وَلاَ قَلاَنِسُ، وَلاَ قُمُصٌ، نَمْشِي في تِلك السِّبَاخِ، حَتَّى جِئْنَاهُ، فَاسْتَأْخَرَ قَوْمُهُ مِنْ حَوْله حَتَّى دَنَا رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وَأصْحَابُهُ الَّذِينَ مَعَهُ. رواه مسلم.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ انصار میں سے ایک آدمی آیا، اس نے آپ کو سلام کیا، پھر وہ انصاری پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصاری بھائی! میرے بھائی سعد بن عبادہ کیسے ہیں؟“ اس نے کہا: ٹھیک ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کون ان کی عیادت کرے گا؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، اور ہم دس سے کچھ زیادہ (آدمی) تھے، ہمارے پاس نہ جوتے تھے، نہ موزے، نہ ٹوپیاں اور نہ قمیصیں، ہم ان شور والی (کلر والی) زمینوں میں چلتے رہے یہاں تک کہ ان کے پاس پہنچ گئے، تو ان کی قوم کے لوگ ان کے اردگرد سے پیچھے ہٹ گئے یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے وہ صحابہ جو آپ کے ساتھ تھے (ان کے) قریب ہو گئے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 507]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 3/ 40 (925) (13).
وضاحت: «قَلاَنِسُ» : یہ سر پر پہننے کے لباس (یعنی ٹوپیوں) میں سے ہیں۔ (لسان العرب 11/279)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 507 in Urdu