الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
60. باب الكرم والجود والإنفاق في وجوه الخير ثقةً بالله تعالى
باب: اللہ تعالیٰ پر بھروسا کرتے ہوئے سخاوت، فیاضی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا
حدیث نمبر: 552
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - قَالَ: مَا سُئِلَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - عَلَى الإسْلاَمِ شَيْئًا إِلاَّ أعْطَاهُ، وَلَقَدْ جَاءهُ رَجُلٌ، فَأعْطَاهُ غَنَمًا بَيْنَ جَبَلَيْنِ، فَرجَعَ إِلَى قَوْمِهِ، فَقَالَ: يَا قَوْمِ، أسْلِمُوا فإِنَّ مُحَمَّدًا يُعطِي عَطَاءَ مَن لاَ يَخْشَى الفَقْرَ، وَإنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيُسْلِمُ مَا يُريدُ إِلاَّ الدُّنْيَا، فَمَا يَلْبَثُ إِلاَّ يَسِيرًا حَتَّى يَكُونَ الإسْلاَمُ أحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا. رواه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام (لانے) پر جو چیز بھی مانگی گئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ عطا فرما دی۔ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان (بھری ہوئی) بکریاں عطا فرما دیں۔ وہ اپنی قوم کے پاس واپس گیا اور کہنے لگا: اے میری قوم! اسلام لے آؤ، کیونکہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس شخص کی طرح عطا کرتے ہیں جسے فقر کا کوئی ڈر نہ ہو۔ اور (کبھی) کوئی آدمی صرف دنیا کی خاطر اسلام لاتا، پھر تھوڑا ہی عرصہ گزرتا کہ اسلام اسے دنیا اور جو کچھ اس پر ہے اس سب سے زیادہ محبوب ہو جاتا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 552]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 74 (2312) (57).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 552 in Urdu