الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. باب الورع وترك الشبهات
باب: پرہیزگاری (ورع) اور شبہات کو چھوڑ دینے کا بیان
حدیث نمبر: 590
وعن وَابِصَةَ بن مَعبدٍ - رضي الله عنه - قَالَ: أتَيْتُ رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «جئتَ تَسْألُ عَنِ البِرِّ؟» قُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: «اسْتَفْتِ قَلْبَكَ، البرُّ: مَا اطْمَأنَّت إِلَيْهِ النَّفسُ، وَاطْمأنَّ إِلَيْهِ القَلْبُ، وَالإثْمُ: مَا حَاكَ في النَّفْسِ، وَتَرَدَّدَ فِي الصَّدْرِ، وَإنْ أفْتَاكَ النَّاسُ وَأفْتُوكَ» حديث حسن، رواه أحمد والدَّارمِيُّ في مُسْنَدَيْهِمَا.
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نیکی کے بارے میں پوچھنے آئے ہو؟“ میں نے کہا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دل سے فتویٰ پوچھو، نیکی وہ ہے جس پر نفس مطمئن ہو جائے اور دل مطمئن ہو جائے، اور گناہ وہ ہے جو نفس میں کھٹکے اور سینے میں تردد پیدا کرے، اگرچہ لوگ تجھے (اس کے جواز کا) فتویٰ دیں اور فتویٰ دیتے رہیں۔“
(یہ حدیث حسن ہے، اسے احمد اور دارمی نے اپنی اپنی مسند میں روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 590]
(یہ حدیث حسن ہے، اسے احمد اور دارمی نے اپنی اپنی مسند میں روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: أخرجه: أحمد 4/ 228، والدارمي (2536).
الحكم على الحديث:
مسند أحمد 18006، حكم دار السلام: إسناده ضعيف جداً، الزبير أبو عبدالسلام كذاب، ولم يسمع من أيوب
Riyad al-Salihin Hadith 590 in Urdu