🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. باب الورع وترك الشبهات
باب: پرہیزگاری (ورع) اور شبہات کو چھوڑ دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 593
وعن عائشة رضي الله عنها، قالت: كَانَ لأبي بَكر الصديق - رضي الله عنه - غُلاَمٌ يُخْرِجُ لَهُ الخَرَاجَ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَأكُلُ مِنْ خَرَاجِهِ، فَجَاءَ يَوْمًا بِشَيءٍ، فَأكَلَ مِنْهُ أَبُو بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ الغُلامُ: تَدْرِي مَا هَذَا؟ فَقَالَ أَبُو بكر: وَمَا هُوَ؟ قَالَ: كُنْتُ تَكَهَّنْتُ لإنْسَانٍ في الجَاهِلِيَّةِ وَمَا أُحْسِنُ الكَهَانَةَ، إِلاَّ أَنّي خَدَعْتُهُ، فَلَقِيَنِي، فَأعْطَانِي لِذلِكَ، هَذَا الَّذِي أَكَلْتَ مِنْهُ، فَأدْخَلَ أَبُو بَكْرٍ يَدَهُ فَقَاءَ كُلَّ شَيْءٍ فِي بَطْنِهِ. رواه البخاري.
«الخَرَاجُ» : شَيْءٌ يَجْعَلُهُ السَّيِّدُ عَلَى عَبْدِهِ يُؤدِّيهِ كُلَّ يَومٍ، وَبَاقِي كَسْبِهِ يَكُونُ لِلْعَبْدِ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا جو انہیں خراج (اپنی کمائی کا مقررہ حصہ) دیا کرتا تھا، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس کے خراج میں سے کھایا کرتے تھے، ایک دن وہ کوئی چیز لایا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس میں سے کھا لیا، غلام نے ان سے کہا: کیا آپ جانتے ہیں یہ کیا ہے؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ کیا ہے؟ اس نے کہا: میں نے جاہلیت میں ایک شخص کے لیے کہانت کی تھی (یعنی اسے غیب کی خبر بتائی تھی) حالانکہ میں کہانت اچھی طرح نہیں جانتا تھا، بس میں نے اسے دھوکا دیا تھا، (آج) وہ مجھے ملا تو اس نے اس کے عوض مجھے (یہ چیز) دی، یہی وہ ہے جس میں سے آپ نے کھایا ہے۔ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے (اپنے منہ میں) ہاتھ ڈالا اور جو کچھ پیٹ میں تھا سب قے کر کے نکال دیا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
«الْخَرَاجُ»: وہ چیز جو آقا اپنے غلام پر مقرر کر دیتا ہے کہ وہ اسے ہر روز ادا کرے، اور اس کی باقی کمائی غلام کی ہوتی ہے۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 593]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 5/ 53 (3842).
وضاحت: «تَكَهَّنْتُ» : کاہن وہ شخص ہے جو آئندہ زمانے میں ہونے والے واقعات کی خبر دینے کا کام کرتا ہے اور رازوں کو جاننے کا دعویٰ کرتا ہے۔ (النہایہ 4/214)

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)


Riyad al-Salihin Hadith 593 in Urdu