الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
72. باب تحريم الكبر والإعجاب
باب: تکبر اور خود پسندی کے حرام ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 612
وعن سلمة بن الأكوع - رضي الله عنه: أنّ رَجُلًا أكَلَ عِنْدَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بشمالِهِ، فَقَالَ: «كُلْ بيَمِينِكَ» قَالَ: لاَ أسْتَطِيعُ! قَالَ: «لاَ اسْتَطَعْتَ» مَا مَنَعَهُ إِلاَّ الكِبْرُ. قَالَ: فما رفَعها إِلَى فِيهِ. رواه مسلم.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے بائیں ہاتھ سے کھانا کھایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ اس نے کہا: میں (ایسا) نہیں کر سکتا! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اللہ کرے) تو نہ کر سکے۔“ اسے تکبر کے سوا کسی چیز نے (دائیں ہاتھ سے کھانے سے) نہیں روکا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر وہ اپنا (دایاں) ہاتھ اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 612]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 612]
تخریج الحدیث: انظر الحديث (159). أخرجه: مسلم 6/ 109 (2021) (107).
وضاحت: یہ حدیث نمبر 159 پر گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 612 in Urdu